مشکلات سے دوچار قومی ہاکی کھلاڑیوں کی خالی جیبیں بھر گئیں
جمعرات 16 جولائی 2015 12:17
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 جولائی۔2015ء) مشکلات سے دوچار قومی ہاکی کھلاڑیوں کی خالی جیبیں بھر گئیں،پی ایس بی نے ایشین گیمزرنرز اپ ٹیم کے ہر رکن کو7لاکھ روپے کی ادائیگی کر دی۔گذشتہ برس جنوربی کوریا میں منعقدہ ایونٹ میں ٹیم فائنل میں روایتی حریف بھارت کے ہاتھوں ایک گول سے شکست کا شکار ہو گئی تھی،جس سے نہ صرف اعزاز کے دفاع سے محروم ہوئی بلکہ اولمپکس 2016 کیلیے براہ راست کوالیفائی کرنے کا موقع بھی گنوا دیا، اس کے بعد ورلڈ ہاکی لیگ کے ذریعے میگا ایونٹ تک رسائی کا چانس ملا لیکن پلیئرز نے انتہائی ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کیا، ٹیم پولینڈ کیخلاف واحد فتح سے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئی لیکن وہاں انگلینڈ نے ہرادیا۔
پھر کھلاڑیوں کے ہاتھ پاوٴں ایسے پھولے کہ وہ فتح کو ہی بھول گئے، کمزور آئرلینڈ اور فرانس کے ہاتھوں بھی عبرتناک شکست نے10 ملکی ایونٹ میں 8 ویں پوزیشن دلائی، اس ناکامی کے بعد ملک میں ٹیم کی کارکردگی کے حوالے سے 2 تحقیقاتی کمیٹیزکام کررہی ہیں،ایک وزیر اعظم کے حکم پر آئی پی سی نے بنائی اور دوسری پی ایچ ایف نے قائم کی، دونوں کی کارروائی جاری تھی کہ اچانک اسپورٹس بورڈ نے ایشین گیمز میں ٹیم کی قدرے بہتر کارکردگی کو سراہتے ہوئے ہر کھلاڑی کے اکاوٴنٹ میں سات لاکھ روپے کی رقم منتقل کر دی۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.