قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ 24 جولائی سے شروع ہو گا
جمعہ 17 جولائی 2015 15:42
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء)پاکستان بیس بال فیڈریشن کے زیر اہتمام ایشین چمپئن شپ اور عالمی کپ کے کوالیفائی راوٴنڈ کی تیاری کے سلسلہ میں قومی بیس بال ٹیم کا تربیتی کیمپ کا دوسرا مرحلہ لاہور میں شروع ہوگا۔ قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ مصدق حنیف نے بتایا کہ ایشین بیس بال چمپئن شپ رواں سال 16 سے 20 ستمبر تک تائیوان میں منعقد ہوگی جس میں6 ممالک کی ٹیمیں شرکت کریں گی۔
ایونٹ میں پاکستان، جاپان، کوریا، تائیوان، چین اور فلپائن شامل کی ٹیمیں حصہ لیں گی۔ چمپئن شپ کی ٹاپ چار ٹیمیں عالمی بیس بال کپ کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ انہوں نے کہا کہ تربیتی کیمپ میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، ہائیرایجوکیشن کمیشن، پاکستان پولیس، خیبرپختونخوا ، پنجاب اور اسلام آباد کے کھلاڑی شامل ہیں۔(جاری ہے)
پاکستان آرمی کے عبیداللہ، احسان ، ہدایت اللہ، آصف، ارسلان اور نیازی ہائرایجوکیشن کمیشن کے عادل سردار، روٴف الرحمن، فضل خان، محسن جمیل، برہان جوہر، ابوبکر،جواد، علی اسماعیل اور صدام حسین، پنجاب کے فیضان، مرسلین، پولیس، عرفان، طارق ندیم، پاکستان واپڈا سے عدنان بٹ، ابوبکرصدیق، سمیرزوار، عمیر امداد، عثمان، وقاص اسماعیل شرکت کریں گے۔
ان کھلاڑیوں کو بیٹنگ کوچ سرفراز احمد، پچنگ کوچ بابر شیرازی اور فیلڈنگ کوچ احسن بلال تربیت دیں گے جبکہ ہیڈکوچ کے فرائض مصدق حنیف خود انجام دیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.