تمام ممالک جوہری معاہدے کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو پورا کریں ، حسن روحانی
یمن پر سعودی عرب کے حملے ناقابل قبول ہیں ، ڈیوڈ کیمرون سے بات چیت
جمعہ 17 جولائی 2015 16:51
تہران (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 جولائی۔2015ء) ایران کے صدر حسن روحانی نے مطالبہ کیا ہے کہ تمام فریقین جوہری معائدے کے تحت ذمہ داریاں پوری کرنے کے لئے اقدامات کریں ۔
(جاری ہے)
غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانوی وزیرا عظم ڈیوڈ کیمرون سے ٹیلیفونک بات چیت کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہاکہ ہمیں خوشی ہے کہ جوہری مذاکرات کے نتائج کامیاب رہے ہیں انہوں نے کہا کہ ان مذاکرات کی کامیابی تمام فریقین کے لئے اہمیت کی حامل ہے انہوں نے مذاکرات میں برطانیہ کے تعمیری کردار کو سراہا ۔
انہوں نے کہا کہ اس معائدے کی کامیابی کے لئے تمام فریقین کی جانب ے کی گئی ذمہ داریوں کو پورا کرنا اہم ہے انہوں نے کہا کہ ہم برطانیہ کے ساتھ باہمی احترام و اعتماد پر مبنی تعلقات کے خواہاں ہیں جبکہ دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کی مضبوطی کے لئے وسیع مواقع موجود ہیں ایرانی صدر نے مزید کہا کہ یمن کی معصوم شہریوں پر سعودی عرب کے فضائی حملے ناقابل قبول ہیں اور اس سلسلے میں عالمی برادری کو بھی مثبت کردار ادا کرنا چاہئے ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
ولادمیر پیوٹن نے پانچویں مرتبہ صدر کے عہدے کا حلف اٹھا لیا
-
ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت میں نوجوان ماڈل سامنے آگئی
-
سعودی عرب میں سب سے بڑے واٹرانٹرٹینمنٹ پارک منصوبے کا اعلان
-
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، شہباز شریف
-
غزہ جنگ بندی معاہدہ، حماس کی تجاویزپرامریکا کا ردعمل سامنے آ گیا
-
جدہ بندرگاہ پرکوکین سمگل کرنے کی کوشش ناکام، 2 افراد گرفتار
-
اسرائیل کی غزہ میں جاری جنگ کے دوران شہید فلسطینیوں کی تعداد 34 ہزار سے تجاوز کر گئی
-
اسرائیلی مخالف طلبہ کا احتجاج بیلجیم اورنیدرلینڈزتک پہنچ گیا
-
ایکواڈور کی بحریہ کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ، 2 پائلٹ ہلاک
-
امریکا کا رفح میں اسرائیلی فوج کے زمینی حملے کی حمایت سے انکار
-
ڈونلڈ ٹرمپ پھر توہینِ عدالت کے مرتکب قرار
-
مئیر لندن نے فلسطین میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کردیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.