ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری
پیر 20 جولائی 2015 14:19
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) ہنگامی خدمات فراہم کرنے والے اداروں اور سیکورٹی اہلکاروں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری۔ عید کی تعطیلات کے موقع پر عام سرکاری، نجی اور نیم سرکاری دفاتر جمعة الوداع سے پانچ روز کیلئے بند ہو گئے ہیں تاہم خدمات فراہم کرنے والے اداروں کے اہلکار، ہسپتالوں کا عملہ، پولیس، رینجرز اور دیگر قانون نافذ کرنے والے اداروں اہلکار عید کے دن بھی ڈیوٹی پر موجود رہے۔
انہوں نے عید فرائض کی انجام دہی میں گزاری۔ دریں اثناء ذرائع ابلاغ کے نمائندوں، ڈاکٹرز، نرسز،ہوائی اڈوں، ریل اور بس ٹرانسپورٹ کے اہلکاروں، پٹرول پمپ، سی این جی سٹیشن کے عملہ، صفائی کے انتظامات پر مامور سینٹری ورکروں اور میڈیکل سٹور، بیکری اور مٹھائی کی دکانوں کا عملہ بھی عید کی تعطیلات کے دوران ڈیوٹی پر موجود رہا۔(جاری ہے)
پولی کلینک ہسپتال کی ایک نرس عذرا حنیف نے ”اے پی پی“ کو بتایا کہ مریضوں کو توجہ کی ضرورت ہوتی ہے اور مجھے خوشی ہے کہ عید کے دن بھی میں مریضوں کی خدمت کر رہی ہوں اور مریضوں کے ساتھ عید منانا ایک منفرد تجربہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ ڈاکٹرز، ہسپتال عملہ کے دیگر اراکین بھی ڈیوٹی پر موجود ہیں جنہوں نے مریضوں کے ورثاء کے ساتھ مبارکبادوں کا تبادلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس پرمسرت موقع پر مریضوں کے ساتھ عید گزارنا ہمارے لئے زیادہ مسرت اور اطمینان کا باعث ہے۔ عذرا حنیف نے کہا کہ ہم گھروں سے خصوصی پکوان تیار کرکے لائے ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ کر رہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
لاہور ، بدنام زمانہ ڈکیت گینگ کے 2ارکان گرفتار
-
پاکستان امن کا گہوارہ نہ بنا تو ترقی وخوشحالی کے تمام تر خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکیں گے‘احسن اقبال
-
امن کے بغیر پائیدار ترقی اور خوشحالی ممکن نہیں ، وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی و ترقی یونیورسٹی آف نارووال میں کانفرنس سے خطاب
-
خیبر،جمرود پولیس کی کارروائی، 2ملزمان گرفتار
-
وزیراعظم یوتھ پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی صلاحیتوں کومناسب پلیٹ فارم مہیا کرکے ملک کو معاشی ترقی کی راہ پر گامزن کرنا ہے، رانا مشہود احمد خان
-
احسن اقبال کی عام انتخابات میں کامیابی کے نوٹیفیکیشن کو کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فریقین کو نوٹس جاری
-
وزارت آئی ٹی نوجوانوں کی ترقی کیلئے کوشاں ہے، شنزہ فاطمہ
-
10مئی کے بعد غیر رجسٹرڈ گاڑیوں کو تحویل میں لے لیا جائے گا، شرجیل میمن
-
پی ٹی آئی خواتین رہنماوں صنم جاوید اور عالیہ حمزہ کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع
-
متنازع ٹویٹس کیس میں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 15 مئی تک توسیع
-
وفاقی وزراء محسن نقوی اور خواجہ محمد آصف کا سیالکوٹ ائیر پورٹ کا دورہ ، بیرون ملک جانے والے مسافروں کے لئے موجود سہولتوں پر عدم اطمینان کا اظہار ، فوری سہولیات فراہم کرنے کی ہدایت
-
وزیراعظم کے وژن کے مطابق نوجوانوں کی تعلیم و تربیت کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ، رانا مشہود احمد خان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.