داعش کے خاتمے کیلئے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون
دہشتگردی کو شکست دینے کیلئے شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے انٹرویو
پیر 20 جولائی 2015 14:54
نیو یارک(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) برطانوی وزیر اعظم ڈیوڈ کیمرون نے کہا ہے کہ داعش کے خاتمے کیلئے برطانیہ کو مزید سرگرم ہونا پڑے گا۔
(جاری ہے)
امریکی نشریاتی ادارے کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے برطانوی وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا دہشت گردی کی جس لہر کا سامنا کر رہی ہے اسے شکست دینے کے لیے ضروری ہے کہ شام اور عراق سے داعش کا خاتمہ کیا جائے، ان کی حکومت اس بین الاقوامی اتحاد کا حصہ ہے جو دونوں ممالک میں داعش کے ٹھکانوں پر گزشتہ کئی ماہ سے فضائی حملے کر رہا ہے تاہم وہ سمجھتے ہیں کہ داعش کے خلاف برطانیہ کو مزید سرگرمی دکھانا پڑے گی۔
ڈیوڈ کیمرون نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ضروری ہے کہ ایسے شدت پسند نظریات کو بھی شکست دی جائے جس کا براہِ راست تشدد سے تعلق نہ ہو۔ انہیں امید ہے کہ ان کی حکومت برطانیہ کے نوجوانوں کو داعش اور اس کے نظریات کا شکار ہونے سے بچانے میں کامیاب رہے گی۔واضح ر ہے کہ ایک محتاط اندازے کے مطابق داعش میں کئی درجن برطانوی بھی شامل ہیں جو انٹرنیٹ پر موجود شدت پسند مواد سے متاثر ہوکر داعش میں بھرتی ہوئے ہیں۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
سعودی عرب ، مسجد نبوی میں ایک ہفتے کے دوران 42 لاکھ سے زیادہ زائرین کی آمد
-
بھارت ، ڈاکٹر نے اپنی ماں، بیوی اور دوبچوں کو قتل کرکے خودکشی کرلی
-
امریکی صدرنے چین ، جاپان، روس اوربھارت کو زینو فوبیا کا شکار قرار دے دیا
-
امریکا میں فریج سے 4 نومولود بچوں کی لاشیں ملنے کا کیس معمہ بن گیا
-
قطرامریکی دبا ئوپرحماس قیادت کو ملک سے بے دخل کرنے پرتیار
-
اسرائیل اور حماس میں غزہ جنگ بندی پر معاہدہ ہونے کا امکان
-
جرمنی میں مسلمان طلبہ کے زیراثر بڑی تعداد میں عیسائی بچے اسلام قبول کرنے لگے
-
سعودی عرب میں پچھلے سال انٹرنیٹ کے استعمال کا تناسب 99 فی صد تک پہنچ گیا
-
کینیڈا نے ہردیپ سنگھ کے قتل کے الزام میں تین بھارتی شہری گرفتارکرلیے،فرد جرم عائد
-
شمالی غزہ مکمل قحط کا شکار ہو چکا ہے، اقوام متحدہ
-
نیویارک میں ہوٹلز کے کرایے آسمان سے باتیں کرنے لگے
-
اسرائیل نے رفح سے لوگوں کو نکالنے کا منصوبہ امریکہ اورامدادی تنظیموں کو بتا دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.