عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی

عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے صوبائی حکومت کاسوگ کا اعلان تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

پیر 20 جولائی 2015 14:57

بغداد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 20 جولائی۔2015ء) عراق کے قصبے خان بنی سعد کے ایک بازار میں کار بم دھماکے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 120 ہوگئی ہے 130 افراد زخمی ہوئے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق عراقی صوبے دیالہ کے قصبے بنی سعد کے بازار میں اس وقت دھماکا ہوا جب لوگ عید الفطر منارہے تھے۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ اس سے متعدد عمارتیں بھی تباہ ہو گئیں دھماکے میں ہلاک ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق دھماکے سے کئی کاریں بھی تباہ ہوئیں تباہ شدہ عمارتوں سے لاشوں کے نکالنے کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا جس سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔صوبہ دیالا کی حکومت نے 3 روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے تمام پارکوں اور تفریح گاہوں کو بند رکھنے کا حکم دیا ہے تاکہ مزید ایسے حملوں سے بچاجا سکے۔دوسری جانب داعش نے دھماکے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس کے ایک رکن نے کار میں موجود 3 ٹن بارودی مواد دھماکا کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :