کوالیفائنگ راؤنڈ ، ہانگ کانگ نے افغانستان کو ہراکر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرلیا
منگل 21 جولائی 2015 21:44
ڈبلن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار21جولائی ۔2015ء ) ہانک کانگ نے کوالیفائنگ راؤنڈ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد افغانستان کو ہرا کر ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2016 کے لئے کوالیفائی کرلیا ہے ۔ ڈبلن میں کھیلے گئے میچ میں افغان کپتان اصغر ستانکزئی نے ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تومقررہ 20 اوورزمیں 7 وکٹوں کے نقصان پرافغانستان نے 161 رنزبنائے جس کے جواب میں ہانگ کانگ نے دلچسپ مقابلے کے بعد ہدف آخری گیند پرحاصل کیا۔
ہانک کانگ کو آخری اوورمیں جیت کے لئے 16 رنزدرکارتھے جسے بابرحیات نے ایک چھکے اورایک چوکے کی مدد سے جیت اپنی ٹیم کی جھولی میں ڈال دی اور خود 20 رنزکے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ ہانگ کانگ کی جیت میں مارک چیپمین کے برق رفتار40 اور جیمی ایٹکنسن کے 47 رنز شامل تھے ۔(جاری ہے)
افغانستان کی جانب سے شاہ پور زدران نے 2، میرواعظ اشرف اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ حاصل کی ۔
اس سے قبل افغان ٹیم نے پہلے بیٹنگ کی تو اوپننگ بلے بازاحمد شہزاد اور نوروزمینگل نے پہلی وکٹ کی شراکت میں 27 رنز جوڑے، شہزاد 20، نوروز مینگل 53، اصغر تنکزئی 29، اور سمیع اللہ شنواری 21 رنز کے ساتھ نمایاں بلے بازرہے۔ ہانک کانگ کے حسیب امجد نے 3، ندیم احمد، عرفان احمد اور اعزاز خان نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر نوروز مینگل کو مین آف دی میچ کے اعزاز سے نوازا گیا ۔ افغانستان سے جیت کے بعد ہانگ کانگ نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2016 کے لئے کوالیفائی کرلیا جب کہ آئرلینڈ پہلے ہی بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ کے لئے کوالیفائی کرچکی ہے۔ ورلڈ کپ 2016 کا آغاز 11 مارچ سے 3 اپریل تک یوگا جب کہ ایونٹ کے تمام میچز بھارت کے 8 مختلف شہروں میں کھیلے جائیں گے ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
بابر اعظم نے آئرلینڈ کیخلاف شرمناک شکست کا ملبہ باولرز اور فیلڈنگ پر ڈال دیا
-
پاکستان کرکٹ کیلئے ایک اور شرمناک دن، آئرلینڈ نے سیریز کا پہلا میچ جیت لیا
-
پہلا ٹی ٹونٹی، پاکستان کا آئرلینڈ کو جیت کے لیے 183 رنز کا ہدف
-
بابر اعظم نے ویرات کوہلی کا ٹی ٹونٹی ریکارڈ برابر کر دیا
-
بابر اعظم نے ایک اور ٹی ٹونٹی عالمی ریکارڈ اپنے نام کر لیا
-
سیریز کا پہلا ٹاکرا، آئرلینڈ نے ٹاس جیت لیا
-
سلطان اذلان شاہ کپ میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کے مابین میچ 1-1 گول سے برابر، پاکستان فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب
-
سیالکوٹ،چیلنج کپ 2024 میں سیالکوٹ سمبڑیال نے ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی
-
23 ویں ایشین جونیئر ٹین پن باؤلنگ چیمپئن شپ کے لئے پانچ رکنی قومی ٹیم کا اعلا
-
عامر آج ڈبلن میں ٹیم جوائن کرنے کے باوجود آئرلینڈ کیخلاف پہلا ٹی ٹونٹی نہیں کھیل سکیں گے
-
سلطان اذلان شاہ کپ جیتنے پر پاکستان ہاکی ٹیم کیلئے انعام کا اعلان
-
شاہد آفریدی نے پاکستان ٹی ٹونٹی سکواڈ سے دو آل راؤنڈرز کے اخراج پر سوال اٹھایا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.