پاک سری لنکاچوتھے ایک روزہ میچ کے دوران شعیب اور ثانیہ کی ویڈیو بڑی اسکرین پر دکھائی گئی
بدھ 22 جولائی 2015 21:14
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 جولائی۔2015ء)پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کھیلے گئے چوتھے ون ڈے انٹرنیشنل میچ کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ویڈیو بڑی اسکرین پردکھائی گئی۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز پاکستان اور سری لنکا کے مابین کھیلے گئے چوتھے ایک روزہ میچ میں پہلی اننگز کے دوران شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کی ڈانس کی ویڈیو بڑی اسکرین پردکھائی گئی جس سے میدان میں فیلڈنگ کر تے ہوئے شعیب ملک اور سٹینڈز میں بیٹھی ثانیہ مرزا دونوں خوب لطف اندوز ہوئے۔
واضح رہے کہ سری لنکا کے خلاف تیسرے ون ڈے میں کامیابی کے بعد بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا اور شعیب ملک نے پاکستانی کرکٹرزکے ساتھ مل کرخوب جشن منایا اور بالی ووڈ فلم ‘خوبصورت’ کے گانے ‘ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے’ پر رقص کرتے ہوئے کھلاڑی اورثانیہ مرزا خوب موج مستی کرتے نظر آ ئے۔ ویڈیو میں شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے پیچھے احمد شہزاد،محمد عرفان، احسان عادل، مختاراحمد، بلال آصف اوربابراعظم بھی موجود تھے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.