پیاز کے کاشتکار پنیری کی کاشت فوری مکمل کریں، محکمہ زراعت پنجاب

بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے، ترجمان

جمعرات 23 جولائی 2015 22:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 23 جولائی۔2015ء) محکمہ زراعت پنجاب نے پیاز کے کاشتکار وں کو ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پیاز کی پنیری کی کاشت فوری مکمل کر لیں جبکہ بہتر پیداوار کیلئے پھلکارا اور ڈارک ریڈ اقسام کو ترجیح دی جائے۔

(جاری ہے)

ترجمان نے ایک بیان میں کہا کہ پیاز کی پنیری کی کاشت کیلئے ایسی زمین کاانتخاب کیا جائے جس میں پانی جذب کرنے کی بھر پور صلاحیت موجود ہو ۔

انہوں نے کہاکہ پنیری کی کاشت سے قبل گوبر کی گلی سڑی کھاد ایک من فی مرلہ کے حساب سے ڈال کر اسے زمین میں اچھی طرح ملانے کے بعد آبپاشی سے بہتر نتائج حاصل کئے جاسکتے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ شرح بیج فی ایکڑ 3 سے4 کلوگرام رکھی جائے ۔ انہوں نے کہاکہ اس ضمن میں مزید رہنمائی کیلئے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے فیلڈ سٹاف سے بھی رابطہ کیاجاسکتاہے۔