ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر کے دونوں سیمی فائنلز کل کھیلے جائیں گے
جمعہ 24 جولائی 2015 12:06
ڈبلن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء) آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 کوالیفائر ٹورنامنٹ کے دونوں سیمی فائنلز کل ہفتہ کو ڈبلن میں کھیلے جائیں گے۔
(جاری ہے)
ٹورنامنٹ کے پہلے سیمی فائنل میں ہانگ کانگ اور سکاٹ لینڈ کی ٹیمیں ڈبلن میں آمنے سامنے ہوں گی سکاٹ لینڈ نے گروپ بی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کرکے براہ راست سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا جبکہ ہانگ کانگ نے پہلے کوالیفائنگ پلے آف میں افغانستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
دوسرے سیمی فائنل میں آئرلینڈ اور ہالینڈ کی ٹیمیں اسی میدان میں نبرد آزما ہوں گی۔ میزبان ٹیم آئرلینڈ نے بھی گروپ اے میں پہلی پوزیشن حاصل کی براہ راست سیمی فائنل میں جگہ بنائی جبکہ ہالینڈ نے دوسرے کوالیفائنگ پلے آف میں نمیبیا کو ہرا کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 25 جولائی کو کھیلا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
ٹی ٹونٹی رینکنگ میں فخر زمان کی ترقی، حارث رؤف اور شاداب خان کی تنزلی
-
رستم زماں گاما پہلوان کا یوم پیدائش 22 مئی کو منائی جائے گا
-
محسن نقوی پی ایس ایل کے میچز کوئٹہ میں کرانے کے خواہشمند
-
پی سی بی نے پی ایس ایل 10 کا مجوزہ شیڈول فرنچائزز کو بھیج دیا
-
پاکستان کیخلاف سیریز کے لیے آئرلینڈ کے ٹی ٹونٹی سکواڈ کا اعلان، اہم پیسر نے آئی پی ایل کو ترجیح دیدی
-
پی ایس ایل 10، زلمی کے مالک کا پشاور میں میچز کروانے کا مطالبہ
-
محمد عامر کی آئرلینڈ کی ٹی ٹونٹی سیریز میں شرکت مشکوک
-
پاکستان کرکٹ بورڈنے کوئٹہ کے بگٹی اسٹیڈیم میں فلڈ لائٹس لگانے کا فیصلہ کیا ہے ،محسن نقوی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ، پاکستان اور جاپان کے مابین میچ سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 1-1 گول سے برابر
-
پی ایس ایل 10 کی افتتاحی تقریب راولپنڈی میں ہونے کا امکان
-
پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے آئرلینڈ کا ممکنہ سکواڈ سامنے آگیا
-
عامر اطلس ورلڈ سکواش لیول-II کے سرٹیفائیڈ کوچ بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.