ہندوستانی قومی تلوار باز کھلاڑی چلتی ٹرین سے پھینکے جانے پر ہلاک
جمعہ 24 جولائی 2015 15:07
نئی دہلی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24جولائی۔2015ء) بھارتی تلوار باز کھلاڑی ہشیار سنگھ پولیس اہلکاروں کی جانب سے چلتی ٹرین سے دکھا دیے جانے سے ہلاک ہوگئے ہیں ۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آگرہ کے قریب كاسگج میں ہوشیار سنگھ اپنے خاندان کے ساتھ مسافر ٹرین میں سفر کر رہے تھے ۔ انہوں نے اپنی اہلیہ اور والدہ کو خواتین کے ڈبّے میں سوار کرایا اور خود جنرل کوچ میں بیٹھ گئے لیکن کچھ دیر بعد بیوی کی طبیعت بگڑنے کی وجہ سے انہیں بھی خواتین کے ڈبّے میں جانا پڑا جہاں موجود جی آرپی کے سپاہیوں نے ہشیار سنگھ کو وہاں سے جانے کے لیے کہا ۔
ہشیار سنگھ نے انہیں اپنی بیوی کی طبیعت خراب ہونے کے بارے میں بتایا لیکن جی آر پی کے سپاہیوں نے انہیں وہاں نہیں بیٹھنے نہیں دیا اور مبینہ طور پر 200 روپے طلب کیے ۔(جاری ہے)
ہشیار سنگھ نے انہیں پیسے دینے سے انکار کیا تو دونوں سپاہیوں نے ان کے ساتھ ہاتھا پائی کی اور انہیں چلتی ٹرین سے دھکا دے دیا ۔ گورنمنٹ ریلوے پولیس (جی آر پی) تھانہ كاسگج میں 2 پولیس اہلکاروں اور 1ریلوے افسر کے خلاف غیر ارادتاً قتل کا مقدمہ درج کیا گیا ہے لیکن خاندان کا کہنا ہے کہ سپاہیوں کے خلاف قتل کا مقدمہ درج ہونا چاہیے ۔
ادھر ریلوے پولیس سپرنٹنڈنٹ گوپش ناتھ کھنہ نے ہشیار سنگھ کے اہل خانہ کے الزامات کی تردید کی ہے ۔ انکا کہنا تھا کہ ہوشیار سنگھ سکندرا راؤ سٹیشن پر پانی لینے اترے تھے اسی درمیان ٹرین چل پڑی اور چلتی ٹرین میں چڑھنے کی کوشش میں وہ پھسل کر گر پڑے اور جس سے ان کی موت ہو گئی ۔ گوپش کے مطابق جی آر پی کے سپاہی اس وقت تین بوگی آگے تھے اور وہ لاش نکالنے پہنچے تھے تاہم ہجوم نے لاش دیکھ کر ہنگامہ کھڑا کر دیا اور جی آر پی پر قتل کا الزام عائد کردیا ۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ کا کہنا تھا کہ ابتدائی جانچ پڑتال سے ٹرین سے پھینکے جانے کا الزام غلط پایا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.