صدر پو لیس گو جرہ کا اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن ، 9انتہائی مطلو ب اشتہاری گرفتار

جمعہ 24 جولائی 2015 23:05

گوجرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 جولائی۔2015ء )صدر پو لیس گو جرہ نے اشتہاریوں کیخلاف کریک ڈاؤن کر تے ہو ئے ڈکیتی ،چوری اور دیگر مقد مات میں مطلو ب 9خطر ناک اشتہاری گرفتار کر لئے جن کی گرفتاری پو لیس کیلئے چیلنج بنی ہو ئی تھی ایس ایچ او تھا نہ صدر گو جرہ مہر محمد یار رجوکہ نے پو لیس فورس کے ہمراہ اشتہاریوں کیخلاف حا لیہ کریک ڈاؤن کے دورا ن 9مطلو ب اشتہاری گرفتار کئے ہیں جن میں ڈکیتی کے مقد مات میں مطلو ب جھنگ کے رہائشی رحمت اﷲ اور نور احمد عرف عصمت اﷲ و دیگر جرا ئم میں مطلو ب چک 241گ ب گڑھا کا رہائشی محمد عا بدلا لیاں ضلع چنیوٹ کا غلا م جعفر چک 417ج ب کا محمد وقاص چک 160گ ب محمد عمرا ن اور چک 358ج ب کا با بر جٹ وغیرہ شا مل ہیں جن سے پو لیس مصروف تفتیش ہے صدر پو لیس گو جرہ نے اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاؤ ن آخری اشتہاری کی گرفتاری تک جاری رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔