بنگلہ دیش اور جنو بی آفریقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم
ہفتہ 25 جولائی 2015 17:52
چٹا گانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء)بنگلہ دیش اور جنو بی آفریقہ کے مابین 2ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا ،ٹیسٹ میچ کے چوتھے اور آخری روز شدید بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔تفصیلات کے مطا بق ہفتہ کو بنگلہ دیش اور جنوبی آفر یقہ کے مابین پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہو گیا۔
پہلے ٹیسٹ کے چوتھے اور آخری روز بارش کی وجہ سے کھیل ممکن نہ ہو سکا ۔(جاری ہے)
قبل ازیں جنو بی آفریقہ اپنی پہلی اننگز میں 248رنز بنا کر آؤ ٹ ہو گیا تھا ،248رنز کے جواب میں بنگلہ دیش نے اپنی پہلی اننگز میں 326رنز بنا کر مہمان ٹیم پر 78رنز کی بر تری حاصل کی تھی ۔جنو بی افر یقہ نے ٹیسٹ کے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک دوسری اننگز میں بغیر کسی وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے ۔
بنگلہ دیش کی جانب سے پہلی اننگز میں 4جنوبی افر یقی کھلاڑیوں کو پویلین بھیجنے والے مستفیض الرحیم کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔دونوں ممالک کے مابین سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 29جولائی سے شیر بنگلہ سٹیڈیم ڈھاکہ میں شروع ہو گا۔واضح رہے کہ ٹی ٹوئنٹی سیریز میں جنو بی آفریقہ نے میزبان کو 2-0اور ایک روزہ سیریز میں بنگلہ دیش نے 2-1سے فتح حاصل کی تھی ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان ٹیم کےلیےغیرملکی کوچز کا اعلان کر دیا
-
نیوزی لینڈ بورڈ نے اسکواڈ کا اعلان دو ننھے بچوں سے کروایا
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا
-
پرائم منسٹر نیشنل ٹیلنٹ ہنٹ ٹیبل ٹینس نیشنل لیگ شروع
-
پاکستان سپر لیگ 9 کی فاتح ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ اگلے ماہ پی ایس ایل جیت کا جشن منائے گی
-
ایل پی پی ترین کرکٹ اکیڈمی ، کنیئرڈ کالج لاہورکی ویمن کرکٹ ٹیموں کے درمیان نمائشی میچ
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، جنوبی افریقا نے کٹ کی رونمائی کر دی
-
اشہب عرفان نے روچسٹر پروم اسکواش ٹورنامنٹ جیتنے کا اعزاز حاصل کرلیا
-
بھارتی فین کرسٹیانو رونالڈو سے آٹو گراف لینے 1200 کلومیٹر پیدل چل کر ریاض پہنچا
-
قومی کھیل ہاکی حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے،حنیف عباسی
-
پاکستانی کرکٹ ٹیم کو کامیابی سے ہمکنار کرنا چاہتے ہیں، جیسن گلیسپی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں بولرز پیسے لے کر تباہ ہورہے ہیں : وسیم اکرم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.