لندن میں تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکن آمنے سامنے ہو گئے ، ایک دوسرے پر پتھراؤ اور اور نعرے بازی

ہفتہ 25 جولائی 2015 21:42

لندن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) لندن میں ایم کیو ایم سیکرٹریٹ کے سامنے تحریک انصاف اور ایم کیو ایم کے کارکن آمنے سامنے ہو گئے۔ ایک دوسرے پر پتھر برسائے اور نعرے کستے رہے۔

(جاری ہے)

ہفتہ کو لندن میں ایم کیو ایم سیکرٹریٹ کے سامنے تحریک انصاف کے کارکنوں نے ایم کیو ایم کے خلاف احتجاج کیا جس پر ایم کیو ایم کے کارکن بھی سامنے نکل آئے اور دونوں طرف سے ایک دوسرے پر پتھر برسائے گئے اور نعرے بازی کرتے رہے۔ جس پر پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور حالات پر قابو پا کر احتجاج ختم کروا دیا