لندن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کارکنان کے درمیان تصادم ٗ کارکنوں کی ایک دوسرے کے خلاف نعرے بازی

کارکنان نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلین پھینکیں جس سے کشیدگی بڑھ گئی ٗپولیس نے تصادم بڑھنے سے روکا

ہفتہ 25 جولائی 2015 22:24

لندن (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 جولائی۔2015ء) لندن میں ایم کیو ایم اور تحریک انصاف کارکنان کے درمیان تصادم ہوا۔ دونوں پارٹیوں کے کارکنوں نے ایک دوسرے کی قیادت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ذرائع کے مطابق دونوں پارٹی کے کارکنان کے درمیان ایک دوسرے کی پارٹی قیادت کے خلاف تلخ جملوں کا تبادلہ ہوا جس کے بعد کارکنان نے ایک دوسرے پر پانی کی بوتلین پھینکیں جس سے کشیدگی بڑھ گئی۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر تصادم بڑھنے سے روکا۔

(جاری ہے)

تحریک انصاف کی قیادت نے کراچی میں دہشتگردی کا زمہ دار الطاف حسین کو قرار دیا اور برطانوی حکومت سے ان کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا۔ ایم کیو ایم کے کارکنان نے عمران خان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی قیادت ندیم نصرت، واسع جلیل، محمد انور ، مصطفی عزیز آبادی اور سلیم شہزاد نے کی ٗ تحریک انصاف کی جانب سے فیصل واوڈا، نوابزادہ جہانگیر خان، چوہدری شعبان، میاں وحید اور لیبر ڈویژن کے امجد خان کارکنوں کے ہمراہ موجود تھے۔