بشام، معمولی تکرار پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ،خا تون سمیت 2 افراد جاں بحق،3 شدید زخمی

اتوار 26 جولائی 2015 20:21

بشام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 جولائی۔2015ء) یو نین کونسل رانیال کے علا قہ شین سر میں معمولی تکرار پر دو فریقین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں خا تون سمیت 2 افراد جاں بحق اور 3 شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو علا ج کیلئے سیدو شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، جاں بحق ہو نے والوں میں فرسٹ ائیر کا طالب علم بھی شامل ہے، تفصیلات کے مطابق یو نین کونسل رانیال کے علا قے شین سر میں محمد حسین اور نقش بر کے خاندانوں کے درمیان معمولی تکرار جھگڑا شروع ہوا اورنوبت فا ئرنگ تک جا پہنچی ، فائرنگ کے نتیجے میں نقش بر کی بہو مو قع پر جاں بحق ہو گئی جبکہ اس کا بیٹا فضل دین اور ایک بہو شدید زخمی ہو گئے ، فائرنگ سے حسین خان کا بیٹا فرسٹ ائیر کا طالب علم الطاف حسین بھی مو قع پر جاں بحق اور ان کا بھا ئی اکبر حسین شدید زخمی ہو گئے ، زخمیوں کو علا ج معالجے کیلئے سید و شریف ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے ، پو لیس نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔

متعلقہ عنوان :