سری لنکا نے آخری ون ڈے میں پاکستان کو165 رنز سے شکست دے دی
فہد شبیر اتوار 26 جولائی 2015 21:32
ہمبنٹوٹا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔26جولائی۔2015ء) سری لنکا نے 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے آخری میچ میں پاکستان کو 165 رنز سے شکست دے دی۔ سری لنکا کے ہمبن ٹوٹا کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں سری لنکا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے کشال پریرا اور کپتان انجیلو میتھیوزکی جارحانہ بیٹنگ کی بدولت 4 وکٹوں کے نقصان پر 368 رنز بنائے جس کے جواب میں پاکستان کی پوری ٹیم 203 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔
گرین شرٹس کی جانب سے کپتان اظہرعلی 35، احمد شہزاد 18، محمد حفیظ 37، سرفرازاحمد 17، شعیب ملک 11، عماد وسیم 15، انور علی 11، یاسرشاہ 9 اور راحت علی بغیر کوئی رنزبنا کرآؤٹ ہوئے۔ سری لنکا کی جانب سے سینانایاکے نے 3، تھسارا پریرا نے 2 جب کہ انجیلو میتھیوز، سروردانا اورلھیرو گیمج نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔(جاری ہے)
اس سے قبل کشال پریرا اور تلکراتنے دلشان نے سری لنکا کو شاندار اوپننگ آغاز فراہم کیا اور164 کے مجموعی اسکور پر دلشان 63 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔
کوشال پریرا نے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ بھی 212 کے مجموعے پر 116 رنز بنا کر رن آؤٹ ہوئے۔ سری لنکن بلے بازوں کی جانب سے برق رفتار بیٹنگ کا آغاز جاری رہا اور ہر بولر کی خوب پٹائی کی۔ لھیرو تھرمانے 29 اور دنیش چندیمل 30 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ پانچویں وکٹ پر کپتان انجیلو میتھیوز اور ملندا سری وردانا نے شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے 114 رنز کی شراکت قائم کی۔ میتھیوز8 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 40 گیندوں پر70 اور سروردانا 4 چوکوں اور 3 چھکوں کی مدد سے 26 گیندوں پر52 رنزبنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ پاکستان کی جانب سے صرف راحت علی نے 10 اوورز میں 74 رنز کے عوض 2 وکٹیں حاصل کیں جب کہ محمد عرفان نے 10 اوورز میں 73، انور علی 9 اوورز میں 71، یاسر شاہ 8 اوورز میں 73، شعیب ملک 10 اوورز میں 44 اور عماد وسیم 3 اوورز میں 27 رنز دے کر کوئی وکٹ حاصل نہ کرسکے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.