جنوبی افریقہ کے طویل دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان، سیریز 2اکتوبر سے شروع ہوگی
پیر 27 جولائی 2015 14:31
جوہانسبرگ (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار27جولائی۔2015ء) جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے اپنے 72روزہ طویل دورہ بھارت کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے،دورے کا آغاز 29ستمبر سے ہوگا اور پروٹیز میزبانو ں کے خلاف 4ٹیسٹ،5ون ڈے اور 3ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کھیلیں گے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کی ٹیم 28ستمبر کو بھارت پہنچے گی اور 29تاریخ کو دہلی میں ٹور میچ کھیلے گی، دورے کا باقاعدہ آغاز ٹی ٹونٹی سیریز سے ہوگا جس کا پہلا میچ 2اکتوبر کو دھرم شالا، دوسرا مقابلہ 5اکتوبر کوکٹک اور تیسرا میچ 8اکتوبر کو کلکتہ میں کھیلا جائے گا۔
ٹی ٹونٹی سیریز کے اختتام پر ون ڈے سیریز شروع ہوگی جس کا پہلا مقابلہ 11اکتوبر کو کلکتہ، دوسرا میچ 14اکتوبر کو اندور، تیسرا مقابلہ 18اکتوبر کو راجکوٹ، چوتھا مقابلہ 22اکتوبر کو چنائی اور 5واں میچ 25اکتوبر کو ممبئی میں کھیلا جائے گا۔(جاری ہے)
ون ڈے سیریز کے آخری 4میچز ڈے اینڈ نائٹ ہوں گے۔ اس کے بعد پروٹیز 30اور 31اکتوبر کوممبئی میں بورڈ پریزیڈنٹ الیون کے خلاف2روزہ ٹور میچ کھیلے گی جس کے بعد 4ٹیسٹ میچز مشتمل سیریز کا پہلا میچ 5سے 9نومبر تک موہالی کے مقام پر کھیلا جائے گا، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ 14سے 18نومبر تک بنگلور،تیسرا ٹیسٹ 25سے 29نومبر تک ناگ پور اور چوتھا اور آخری ٹیسٹ 3سے 7دسمبر تک نئی دہلی میں کھیلا جائے گا۔
جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ کے چیف ایگزیکٹو ہارون لورگاٹ کا کہناتھا کہ بھارت اپنے گراؤنڈ پر ہمیشہ اچھی ٹیم ثابت ہوئی ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ جنوبی افریقہ میزبان ٹیم کے خلاف عمدہ کاکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔ بنگلور میں شیڈول دوسرا ٹیسٹ ممکنہ طور پر پروٹیز بلے باز اے بی ڈیویلیئرز کا 100واں ٹیسٹ ہوگا، وہ اب تک پروٹیز کی جانب سے 98ٹیسٹ کھیل چکے ہیں تاہم انہوں نے اپنے پہلے بچے کی پیدائش کے باعث جنوبی افریقہ کے حالیہ دورہ بنگلہ دیش میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے معذرت کر لی تھی۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.