آزادکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین آل پاکستان انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی کے چیئرمین منتخب
منگل 28 جولائی 2015 13:29
میرپور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 28 جولائی۔2015ء) آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے چیئرمین پروفیسرمحمدظہیرچوہدری کواعزازحاصل ، آزادکشمیر بورڈ کو سیشن سال 2015-16 کیلئے آل پاکستان انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی (IBSC) کا چیئرمین منتخب کرلیاگیا۔ اس سلسلہ میں IBCC کی طرف سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی کے طورپرآزادکشمیر بورڈکے چیئرمین پروفیسرمحمدظہیرچوہدری نے باضابطہ طورپرذمہ داریاں سنبھال لی ہیں ۔
اس موقعہ پر آزادجموں وکشمیر انٹرمیڈیٹ وثانوی تعلیمی بورڈ میرپورمیں منعقدہ آفیسران کے ایک اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ انٹربورڈزسپورٹس کمیٹی (IBSC) کی چیئرمین شپ خطہ آزادکشمیرکیلئے ایک اعزاز ہے۔(جاری ہے)
آزادکشمیرتعلیمی بورڈاس انتخاب کو درست ثابت کرنے کی بھرپورکوشش کرے گا۔ کھیلوں کی ترویج اورترقی کیلئے آزادکشمیرتعلیمی بورڈ اس سے قبل بھی ریاست بھرمیں نمایاں کرداراداکررہاہے۔
اجلاس سے سیکریٹری بورڈ پروفیسرشاہدمنیرجرال نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ IBSC کی چیئرمین شپ آزادکشمیر بورڈکیلئے ایک اعزازہے ۔ پروفیسرمحمدظہیرچوہدری کی چیئرمین شپ میں تعلیمی بورڈ میرپور اپنابھرپورکرداراداکرے گا۔ انہوں نے امیدظاہرکی کہ موجودہ سپورٹس ڈائریکٹر پروفیسرمحمدشاہپال سلطانی اس سلسلہ میں اپنے تجربہ کی روشنی میں بھرپورصلاحیتوں کو بروئے کارلائیں گے تاکہ پاکستان بھرکے بورڈوں کو ایک اچھاپیغام جاسکے۔ اس موقع پر ڈائریکٹرسپورٹس پروفیسرمحمدشاہپال سلطانی نے IBSC کے مجوزہ پروگرام اورپاکستان بھرمیں ٹورنامنٹس کے انعقاد بابت بریفنگ دی ۔ چیئرمین IBSC نے کہاکہ سیشن 2015-16 ء میں جملہ کھیلوں کے بروقت انعقاداورزیادہ سے زیادہ ٹیموں کی شمولیت کو یقینی بنانے کیلئے IBSC کا ایک اجلاس فوری طورپربلایاجائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.