چکدرہ تا مینگورہ روڈ کی تعمیر نو کا کام موسم برسات ختم ہونے کے بعد جلد مکمل کیا جائے گا ، منصوبہ کیلئے سعودی عرب 3 ارب 10 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا
وزیر مملکت برائے مواصلات شیخ آفتاب احمد کا قومی اسمبلی میں توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب
جمعرات 30 جولائی 2015 14:36
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 30 جولائی۔2015ء ) وزیر مملکت برائے مواصلات شیخ آفتاب احمد نے کہا ہے کہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ کی تعمیر نو کا کام موسم برسات ختم ہونے کے بعد جلد از جلد مکمل کیا جائے گا ، مذکورہ منصوبہ کیلئے سعودی عرب 3 ارب 10 کروڑ روپے کی گرانٹ فراہم کرے گا ۔ وہ جمعرات کو یہاں قومی اسمبلی کے اجلاس میں تحریک انصاف کی رکن اسمبلی مسرت احمد زیب کے توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دے رہے تھے ۔
وزیر مملکت برائے مواصلات شیخ آفتاب احمد نے کہا کہ چکدرہ تا مینگورہ روڈ کی لمبائی 36 کلو میٹر ہے جبکہ اس کی بحالی کیلئے 2014ء میں ٹھیکہ دیا گیا اور کافی حد تک کام ہوچکا ہے تاہم 24 کلومیٹر کا حصہ انتہائی خراب ہے جبکہ موسم ٹھیک ہونے کے بعد کام شروع کیا جائے گا ۔ رکن قومی اسمبلی مسرت احمد زیب نے کہا کہ مذکورہ سڑک کی تعمیر میں ناقص میٹریل استعمال کیا گیا اور اس کو ٹی ایس ٹی سے بنایا گیا ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
-
اسمارٹ فون 10 برسوں میں 83 فیصد مہنگے ہوئے
-
سونامی کیسے بنتے ہیں؟
-
چینی صدر شی جی پنگ آج اتوار کو فرانس پہنچ رہے ہیں
-
ناروے: ایک جنسی مجرم کی سوشل میڈیا تک رسائی کو انسانی حق قرار دینے کی اپیل
-
پاکستان: دیہی علاقوں میں شدید گرمی کے حاملہ خواتین پر اثرات
-
پولیس اہلکار پر نازیبا حرکات کا الزام، خواجہ سراؤں نے تھانے پر دھاوا بول دیا
-
جرمنی میں شرح پیدائش ایک دہائی کی نچلی ترین سطح پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.