فتح جنگ ، گروٹ میں کانگو وائرس سے ایک شخص ہلاک، متعدد متاثر

جمعہ 31 جولائی 2015 16:22

فتح جنگ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) فتح جنگ کے نواحی گاؤں گروٹ میں کانگو وائرس پھیل گیا، ایک آدمی ہلاک جبکہ متعدد متاثر ہو گئے ہیں ۔ علاقے کے عوام نے حکومت سے فوری اقدامات کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقے کو حفاظتی تحویل میں لے کرآبادی کو اس خطر ناک وائرس سے بچایا جائے۔ تفصیلات کے مطابق ایک ہفتہ قبل صلاوت خان نامی ایک مریض کو گروٹ کے قریب مورت کے بنیادی مرکز صحت میں لایا گیا جہاں ڈاکٹر نے مرض کی تشخیص کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر پاکستان انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز اسلام آباد منتقل کر دیا ۔

(جاری ہے)

جہاں پر مرض کی تصدیق ہوئی جبکہ علاج کے باوجود مریض ہسپتال میں دم توڑ گیا تو ہسپتال انتظامیہ نے ہر لحاض سے میت کو محفوظ کرتے ہوئے گروٹ بھیجا وہاں مریض کے رشتہ داروں نے منع کرنے کے باوجود میت کو کھول کر اسے غسل دیا جس کی وجہ سے کم از کم دس افراد وائرس سے متاثر ہو گئے ۔بنیادی مرکز صحت مورت کی انتظامیہ نے علاقے کے لوگوں کو اس مرض کے مزید پھیلاؤ سے بچانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے ہیں ۔ تاہم علاقہ مکینوں نے حکومت سے پورے علاقے کو حفاظتی تحویل میں لیکر اس خطر ناک مرض پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کا مطالبہ کیا ہے تاکہ انسانی جانوں کے مزید ضیاع کو روکا جا سکے ۔

متعلقہ عنوان :