نیب کا سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ
اجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی پی آر سی پشین کے سابق انچارج محمد نعیم خان کیخلاف گندم کے ٹھیکوں میں مبینہ بدعنوانی کی انوسٹی گیشن کی منظوری محکمہ آبپاشی گجرات ڈویژن میں اپر جہلم نہر کے سابق ایگزیکٹو انجینئر ہارون خان کے خلاف انکوائری کی بھی منظوری دیدی گئی
جمعہ 31 جولائی 2015 17:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 31 جولائی۔2015ء) قومی احتساب بیور (نیب) نے سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف اور سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔ جمعہ کو چیئرمین نیب قمر زماں چوہدری کی زیر صدارت نیب ہیڈ کواٹر میں ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کے خلاف کرپشن کا ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیاگیا نیب کے اعلامیہ کے مطابق راجہ پرویز اشرف کے خلاف رینٹل پاور کیس میں کرپشن کی تحقیقات ہوں گی۔
ایگزیکٹو بورڈ نے رینٹل پاور پراجیکٹ نوڈیرو ون میں مبینہ بدعنوانی پر سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری پانی وبجلی شاہد رفیع، سابق منیجنگ ڈائریکٹر پی پی آئی بی فیاض الہی ، سابق ایم ڈی پیپکو فیاض احمد خان، سابق ایم ڈی پیپکو طاہر بشارت چیمہ اور دیگر کے خلاف کرپشن ریفرنس دائر کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔(جاری ہے)
ملزمان نے مبینہ طور پررینٹل پاور پراجیکٹ کے 51 میگا واٹ کا ٹھیکہ رینٹل سروسز کنٹریکٹ، آر پی پی رولز اور نیپرا ایکٹ کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ڈبلیو پی آئی کو دیا اور قومی خزانہ کو نقصان پہنچایا۔
اجلاس میں پی آر سی پشین کے سابق انچارج محمد نعیم خان اور دیگر کے خلاف گندم کے 237458 ٹھیکوں میں 7 لاکھ 17 ہزار روپے کی مبینہ بدعنوانی کی انوسٹی گیشن کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے کاغذات میں جعلسازی کر کے دیہہ سٹی رمڑی سکیم 33 کراچی کی 6 ایکڑ زمین کی جعلی الاٹمنٹ کے مبینہ الزامات پر چیف سیکرٹری سندھ محمد صدیق میمن اور ایف بی آر کے افسران کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا ہے۔ نیب نے محکمہ آبپاشی گجرات ڈویژن میں اپر جہلم نہر کے سابق ایگزیکٹو انجینئر ہارون خان کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ ملزم نے بہری رند یالی، چکوری اور لالہ موسیٰ فلڈ بندکی تعمیر نو اور کالرہ دین اور ڈیرہ منور کی ای ماڈلنگ کے پرانے تعمیراتی کام میں غبن کر کے لاکھوں روپے کی مبینہ بدعنوانی کی ملزم نے ایمرجنسی صورتحال کے نام پر نیلامی کے بغیر اپنے پسندیدہ ٹھیکیداروں کوٹھیکے دیئے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے بدعنوانی میں ملوث ہونے، اختیارات سے تجاوز کرنے اور قرض دہندگی کے ذریعے قومی خزانے کو 86 کروڑ روپے نقصان پہنچانے پر پنجاب پروانشنل کوآپریٹو بینک کے منیجنگ ڈائریکٹر لیاقت درانی اور دیگر کے خلاف انکوائری کی منظوری دیدی ہے۔ اجلاس میں سرکاری زمین پر غیر قانونی فبضہ کر کے قومی خزانے کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچانے پر تاجر فیصل مسرور صدیقی کے خلاف انکوائری کا فیصلہ کیا گیا۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عباد بلڈرز کے سابق چیئرمین بابر چغتائی کے خلاف انکوائری کی منظوری دی۔ ملزم پر سرکاری زمین پر غیر قانونی قبضے ، اختیارات سے تجاوز اور غیر قانونی طریقے سے اثاثے بنا کر قومی خزانے کو لاکھوں روپے نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ ایگزیکٹو بورڈ نے اختیارات کے غلط استعمال اور سرکاری فنڈز میں غبن کے مبینہ الزامات پر سندھ کے سابق ایم این اے میر منور تالپور کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن کی منطوری دیدی ہے۔اجلاس میں الائیڈ کمرشل کوآپریٹوکارپوریشن لمیٹڈ اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن بند کر کے ان کی جائیداد کا حساب لگانے کیلئے معاملہ پنجاب کوآپریٹو بورڈ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا جبکہ خیبر پختونخوا کے سابق وزیراعلیٰ آفتاب احمد خان شیرپاؤ کے خلاف عدم ثبوت کی بناء پر انوسٹی گیشن بند کرنے کی منظوری دی گئی۔ ایگزیکٹو بورڈ نے عدم ثبوت کی بناء پر او جی ڈی سی ایل کی انتظامیہ اور دیگر کے خلاف میسرز بیلیلی، ایس پی اے، اٹلی کو ٹھیکہ دینے میں پیر اورنر کی خلاف ورزی کی انکوائری جبکہ بلوچستان کے سابق صوبائی وزیر سردار فتح علی عمرانی کے خلاف کمپلینٹ ویری فیکشن بند کرنے کا فیصلہ کیا۔خیال رہے کہ راجہ پرویز اشرف پیپلز پارٹی کے دور حکومت میں 22 جون 2012 سے 25 مارچ 2013 تک 9 ماہ تک وزیر اعظم رہے تھے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.