پشاور شہر کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائلستان بنا دیا گیا شوکت علی یوسفزئی
شہر کی خوبصورتی کی بحالی پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب جیسے مسائل حل کرنے کیلئے اربوں روپے کا ترقیاتی کام شروع کیا گیا ہے
ہفتہ 1 اگست 2015 21:04
پشاور۔یکم اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ یکم اگست۔2015ء) پاکستان تحریک انصاف پی کے رکن صوبائی اسمبلی شوکت علی یوسفزئی نے کہا ہے کہ پشاور شہر کو ماضی میں نظر انداز کرنے کی وجہ سے مسائلستان بنا دیا گیا جس کی وجہ سے عوام مشکلات سے دوچار ہیں۔ شہر کی خوبصورتی کی بحالی اور پینے کے صاف پانی اور نکاسی آب جیسے مسائل حل کرنے کے لئے اربوں روپے کا ترقیاتی کام شروع کر دیا گیا ہے۔
وہ پشاور کے علاقوں لاہوری سبز پیر ساربانان اور کچھی محلہ کے دورے اور عوامی رابطہ مہم کے دوران اظہار خیال کر رہے تھے۔(جاری ہے)
انہوں نے مختلف علاقوں میں پینے کے صاف پانی نکاسی آب اور گلیوں کی تعمیر و مرمت کے کام کا معائنہ بھی کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا پرویز خٹک کے مشکور ہیں جنہوں نے پشاور کے لئے اربوں روپے کے ترقیاتی پیکج دیئے ہیں۔
چوک یادگار کو پرانی شکل میں بحال کرنے کی منظوری دی جا چکی ہے جبکہ سڑکوں کی تعمیر کے ٹینڈر بھی ہو گئے ہیں جس پر جلد کام کا آغاز کردیا جائے گا۔انہوں نے گنج اور ساربانان میں پانی کی قلت دور کرنے کی بھی ہدایت کی۔شوکت علی یوسفزئی نے کہا کہ عوام خود ترقیاتی کاموں کی نگرانی کریں اور اس میں غفلت برتنے والوں کی نشاندہی کریں۔مزید قومی خبریں
-
حکومت کی اقتصادی حکمت عملی میں صنعتی ترقی اور برآمدات کا فروغ اولیں ترجیح ہے، بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں‘رانا تنویر حسین
-
وزیرِاعلی سندھ نے پیپلزبس سروس آٹو میٹڈ فیئر کلکشن سسٹم کا افتتاح کر دیا
-
حکومت کسانوں، گندم کے مسئلے پر بہت فکر مند ہے‘ احسن اقبال
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا راجن پور میں 8 سالہ بچی سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن آمدہ حج سیزن کے دوران تقریبا ً34 ہزار عازمین حج کو 170 پروازوں کے ذریعے حجازمقدس پہنچائے گی
-
وزیرمواصلات عبدالعلیم خان کا سمبڑیال کھاریاں موٹروے کا فضائی دورہ
-
9 مئی واقعات کی شفاف تحقیقات کے بغیرملک آگے نہیں بڑھ سکتا ، زرتاج گل
-
کلر کہار، ڈرائیور اپنے کی ٹریکٹر کی زد میں آ کر جاں بحق
-
9 مئی: عمرسرفرازچیمہ کی درخواست ضمانت پرسرکاری وکیل سے دلائل طلب
-
9 مئی : ڈاکٹر یاسمین راشد کی ضمانت کی درخواستوں پر پراسیکیوشن کو کل تک مہلت
-
ٹرانسپورٹرز کے جائز مسائل حل کئے جائیں گے ،انسداد سمگلنگ کارروائی جاری رہے گی ،میرسرفرا زبگٹی
-
گورننس کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھا ئے جا رہے ہیں ،سول سروسز کے تمام گروپس کو ساتھ دینا ہوگا،وزیر اعلی بلوچستان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.