عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کو14 اگست کو تحریک انصاف میں ضم کر نے کا فیصلہ
پیر 3 اگست 2015 13:22
صوابی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔3اگست2015ء) صوبائی حکومت کی اتحادی جماعت عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کی قیادت نے 14 اگست کو باقاعدہ طور پر پاکستان تحریک انصاف میں پارٹی کو ضم کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ اس سلسلے میں ترکئی ہاﺅس میں عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کے بانی رہنما سینیٹر لیاقت خان ترکئی کی صدارت میں ہونے والے اہم اجلاس میں پارٹی قیادت نے حتمی فیصلے کی توثیق کردی۔
پی ٹی آئی کی جانب سے مرکزی سیکرٹری جنرل جہانگیر ترین اور صوبائی صدر اعظم سواتی نے اہم کر دار ادا کیا جبکہ صوابی سے تعلق رکھنے والے سپیکر خیبر پی کے اسمبلی اسد قیصر اور پی ٹی آئی کی ضلعی قیادت عوامی جمہوری اتحاد کو پی ٹی آئی میں ضم کر نے کے فیصلے سے نا خوش نظر آرہے ہیں اور تحفظات کااظہار کیا ہے۔(جاری ہے)
انتہائی باخبر ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ عوامی جمہوری اتحاد پاکستان جو کہ موجودہ صوبائی حکومت کا حصہ بھی ہے،کے چیئرمین صوبائی سینئر وزیر شہرام خان ترکئی ہیں جبکہ اتحاد کے بانی رہنما حالیہ سینیٹ الیکشن سے قبل پی ٹی آئی میں شامل ہو کر سینیٹ الیکشن جیتا ہے۔
ضلع صوابی میں سب سے زیادہ نشستیں یعنی ایک قومی اور چار صوبائی حاصل کی ہیں، جمہوری اتحاد کی قیادت نے باضابطہ طور پر اپنی پارٹی کا وجود ختم کر نے اور اے جے آئی کو پی ٹی آئی میں ضم کر نے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ 14 اگست کو عمران خان ترکئی ہاﺅس میں تاریخی جلسہ عام میں شرکت کرینگے جس میں عوامی جمہوری اتحاد پاکستان کو پی ٹی آئی میں باقاعدہ طور پر ضم کر نے کاا علان کیا جائیگا جس کیلئے تمام ضروری انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت کا نیپال کے جاری کردہ نئے 100 روپے کے کرنسی نوٹ پر شدید تحفظات کا اظہار
-
تاجردوست سکیم کی ناکامی پر ایف بی آر کا ازخود دکانداروں کی رجسٹریشن کا فیصلہ
-
کینیڈا کے وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کا ملک کی سکھ برادری میں خوف کا اعتراف
-
وزیراعظم کی اضافی چینی برآمد کرنے کے لیے وزارت نیشنل فوڈسیکیورٹی کو جائزہ لینے کی ہدایت کردی
-
وفاقی حکومت کا لاہور اور کراچی میں ایک‘ ایک پاسپورٹ آفس 24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
فیصل آباد میں پنساری کی دوائی کھانے سے ایک خاتون اور چار نوجوان لڑکیاں ہلاک
-
یورپ کا انتہائی مطلوب25سالہ ہیکر جس نے ہزاروں لوگوں کو بلیک میل کیاپولیس کی غلطی سے گرفتار
-
جرمن فوج کی خفیہ میٹنگز آن لائن افشاء
-
طالبان کی غیر ملکی سیاحوں کو افغانستان کی طرف راغب کرنے کی کوشش
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
گندم خریداری میں تاخیر پر احتجاج، حکومت نے کسان رہنماؤں کو ملاقات کی دعوت دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.