شمالی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے ‘ نائیجرین فوج
پیر 3 اگست 2015 13:32
ابو جا (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) نائجیریا کی فوج نے کہا ہے کہ شمالی ریاست بورنو میں شدت پسند تنظیم بوکو حرام کی قید سے 178 افراد کو بازیاب کروایا گیا ہے۔فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا کہ بوکو حرام کی قید سے بازیاب کروانے والوں میں 101 بچے اور 67 خواتین شامل ہیں۔فوج کے بیان میں یہ واضح نہیں کیا گیا کہ بازیاب ہونے والوں میں اپریل 2014 میں چیبوک کے سکول کے اغوا ہونے والی لڑکیاں بھی شامل ہیں فوج نے بوکو حرام کے کمانڈر کو حراست لینے اور کئی علاقوں پر قبضہ حاصل کرنے کا دعویٰ کیا ۔
نائجیریا میں 2014 سے اب تک شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے ساڑھے پانچ ہزار افراد کو ہلاک کیا ہے۔چیبوک کے سکول سے اغوا کی گئی دو سو سے زائد لڑکیاں ایک سال گزرنے کے بعد بھی تاحال لاپتہ ہیں بوکو حرام نے ان لڑکیوں کو سکول پر حملے کے دوران اغوا کیا تھا۔(جاری ہے)
مغوی بنائی گئی زیادہ تر لڑکیاں عیسائی تھیں۔گذشتہ سال اکتوبر میں حکومت نے کہا کہ بوکو حرام کے ساتھ جنگ بندی اور لڑکیوں کی رہائی کا معاہدہ ہوا ہے لیکن بوکو حرام نے اس معاہدے کو مسترد کر دیا تھا شمالی ریاست چیبوک کے سکول سے لڑکیوں کے اغوا کے خلاف دنیا بھر میں آواز اْٹھائی گئی تھی اور لڑکیوں کی رہائی کے لیے آن لائن مہم میں ہزاروں افراد شامل ہوئے تھے۔
چین اور امریکہ سمیت مختلف ممالک نے لڑکیاں کی بازیابی کے مدد کی پیشکش کی تھی۔انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل کے مطابق2014 کے بعد سے اب تک اسلامی شدت پسند تنظیم بوکو حرام نے کم سے کم دو ہزار خواتین اور لڑکیوں کو اغوا کیا ۔متعلقہ عنوان :
مزید بین الاقوامی خبریں
-
جہاز میں سوار خواتین مسافر آپس میں لڑپڑیں، پرواز کی ہنگامی لینڈنگ
-
الجزیرہ کی بندش مضحکہ خیز اسرائیلی فیصلہ ہے،آئی ایف جے
-
اسرائیلی فوج نے فلسطینی شہریوں سے رفح کو خالی کرنے کا مطالبہ کردیا
-
غزہ جنگ ، طلبہ کے احتجاج کا دائرہ آئرلینڈ ، بنگلا دیش، عراق سمیت دنیا بھرمیں پھیل گیا
-
سکھوں کی مذہبی کتاب کی توہین پر مشتعل ہجوم نے 19 سالہ لڑکا مار ڈالا
-
قیدیوں کے بدلے غزہ میں جنگ بندی کی شرط قبول نہیں،اسرائیل
-
اسرائیلی فوج کا مشرقی رفح سے شہریوں کو نکل جانے کا حکم
-
سعودی وزارت حج و عمرہ نے نسک سمارٹ کارڈ متعارف کرا دیا
-
کینیا میں سیلاب سے ہلاک ہو نے والوں کی تعداد 228 ہو گئی
-
یہ ہے اسرائیل ،اونروا چیف کو چوتھی بارغزہ میں داخلے سے روک دیا گیا
-
وہ جھنم میں رہتے ہیں،پرنس ولیم اورکیٹ کے بچوں کی فیشن ڈیزائنرکاچونکا دآینے والاانکشاف
-
اقوامِ متحدہ کا اسرائیل پر امداد روکنے کا الزام، قحط کا انتباہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.