سکھر اور گڈو بیراج پر پانی کی سطح میں اضافہ جاری ہے، سکھر بیراج کو عام ٹریفک کیلئے بندکر دیا گیا
پیر 3 اگست 2015 14:58
سکھر ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) دریائے سندھ میں سکھر اور گڈو بیراج کے مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ بدستور جاری ہے جس کے باعث ملحقہ علاقوں کے بیشتر کچے علاقے زیر آب آگئے ہیں تاہم وہاں مقیم مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے، کوہ سیلمانی میں ہونے والی بارشوں کے نتیجہ میں پانی کی آمد میں مزید اضافے کا امکان ہے، کسی بھی ممکنہ صورتحال کے پیش نظر سکھر بیراج کو عام ٹریفک کیلئے بند کر دیا گیا ہے۔
گڈو بیراج کے مقام پر پانی کی آمد اپ اسٹریم 7 لاکھ 45 ہزار 167 کیوسک، ڈاوٴن اسٹریم 7 لاکھ 29 ہزار 398 کیوسک ریکارڈ کیا گیا جبکہ سکھر بیراج کے مقام پر بھی پانی کی آمد و اخراج میں اضافہ ہوا ہے جہاں پانی کی آمد 6 لاکھ 80 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 6 لاکھ 43 ہزار 500 کیوسک اور کوٹری بیراج پر پانی کی آمد 2 لاکھ 85 ہزار 512 اور زیریں بہاوٴ 2 لاکھ 78 ہزار 287 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.