لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈسکہ کے حوالہ سے یوم سیاہ منایا
پیر 3 اگست 2015 20:51
لاہور ۔3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے سانحہ ڈسکہ کے حوالہ سے پیر کو یوم سیاہ منایا اور احتجاجی کیمپ لگایا بعدازاں اس سلسلہ میں لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اور پاکستان بار کونسل نے مشترکہ اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس کی صدارت صدر لاہور ہائیکورٹ بار پیر محمد مسعود چشتی نے کی ۔اجلاس میں وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ ،سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن بیرسٹر محمد احمد قیوم ، نائب صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن ایم عرفان عارف شیخ ، فنانس سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن سید اختر حسین شیرازی کے علاوہ وکلاء کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔
ڈسکہ سانحہ کی پیش رفت کے حوالہ سے وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل اعظم نذیر تارڑ نے ہاؤس کو اعتماد میں لیتے ہوئے بتایا کہ چشم دید گواہان بشمول زخمی گواہ جاوید ساہی ایڈووکیٹ بیان ریکارڈ ہوئے اس طرح 12گواہان کے بیانات قلمبند ہو چکے ہیں۔(جاری ہے)
چشم دید گواہان کے بیانات گرمیوں کی چھٹیوں کی وجہ سے لیٹ ہیں۔ اس دوران زخمی گواہ کی حالت بھی بہتر ہو جائے گی اور کارروائی دو ہفتوں کے بعد ہو گی۔
صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن پیر مسعود چشتی نے تمام معزز ممبران کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ ان کے اتحاد اور دلچسپی لینے کی وجہ سے سانحہ ڈسکہ کا کیس مثبت سمت میں چل رہا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ قاتل نے دن دیہاڑے سر عام قتل کیا ہے۔ پہلے تو کہا جا رہا تھا کہ یہ ایک فرد واحد کا عمل ہے لیکن ہمیں افسوس ہے کہ پولیس بطور ادارہ قاتل کی مکمل پشت پناہی کر رہی ہے۔ انہوں نے ہاؤس کو بتایا کہ قاتل نے موجودہ عدالت پر عدم اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو کیس ٹرانسفر کی درخواست دی۔ انہوں نے تمام ممبران سے درخواست کی کہ شہدائے ڈسکہ کے لواحقین کی مالی اعانت کیلئے لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن قائم فنڈ میں دل کھول کر رقوم جمع کرائیں۔ سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن محمد احمد قیوم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سانحہ ڈسکہ کے بعد پولیس کا وکلاء کے ساتھ رویہ انتہائی نامناسب ہے اور بلاوجہ وکلاء کی پکڑ دھکڑ اور ہراساں کیا جاتا ہے۔ انہوں نے ہاؤس کو بتایا کہ وکلاء کے ساتھ پولیس کے ناروا اور بہیمانہ رویہ کے خلاف لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے ایک کمیٹی تشکیل دی ہے تمام سفارشات مرتب کرنے کے بعد ہاؤس کے سامنے پیش کی جائیں گی۔ شرکاء اجلاس نے ایک متفقہ طور پر منظور قرارداد کے ذریعے مطالبہ کیا ہے کہ شبیر حسین ایڈووکیٹ کے بھانجوں کو رحیم یار خان میں اغواء کے ملزمان کو فی الفور گرفتار کر کے قرار واقعی سزا دی جائے۔ آخر میں پیر محمد مسعود چشتی صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن نے صفدر جٹ ایڈووکیٹ کے بھتیجے کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعائے مغفرت کی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.