کراچی گالف کلب میں 20 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا آغاز
پیر 3 اگست 2015 20:53
کراچی ۔ 3 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔03اگست۔2015ء) کراچی گالف کلب میں 20 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا انعقاد 6 تا9 اگست 2015ء کیا جا رہا ہے۔ جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق اس سلسلے میں افتتاحی تقریب پیر کو کراچی گالف کلب میں منعقد کی گئی جس میں کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی نے ٹی آف کر کے چیمپئین شپ کا باقاعدہ آغاز کیا۔
قبل ازیں اپنے خطبہ استقبالیہ میں پیٹرن پاکستان نیوی گالف اور ٹورنامنٹ ڈائریکٹر کموڈور علی عباس نے حاضرین کو ٹورنامنٹ کی تفصیلات سے آگاہ کیا۔ انہوں نے بتایا کہ یہ چیمپئین شپ 6 سے 9 اگست تک جاری رہے گی اور تاحال یہ پاکستان میں انعامی رقم کے اعتبار سے گالف کا سب سے بڑا مقابلہ ہے جس میں اس سال مجموعی انعامی رقم 6 ملین روپے ہے۔(جاری ہے)
20 ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کئی کیٹیگریز کے مقابلوں پر مشتمل ہے جن میں کراچی گالف کلب کیڈیز، سیمی پروفیشنلز اور سینئر پروفیشنلز کے لئے 36 ہولز کے میچ، سینئرز کے لئے 18 ہولز کے میچ، ویٹرنز کے لئے 9 ہولز کے مقابلے اور وفیشنلز اور ایمچورز کے 72 ہولز کے مقابلے شامل ہیں۔
کموڈور علی عباس نے پاکستان نیوی میں اندرونی سطح پر، مختلف سروسز کے درمیان اور قومی اور بین الاقوامی سطح پر کھیلوں بالخصوص روئنگ، سیلنگ، شوٹنگ اور گالف کے فروغ کے لئے کی جانے والی پاک بحریہ کی کاوشوں پر بھی روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئین شپ کا 1995ء سے باقاعدہ انعقاد قومی سطح پر گالف کے فروغ کے لئے پاک بحریہ کے عزم کا غماز ہے۔ پاکستان نیوی گالف کے پیٹرن کموڈور علی عباس نے گالف کے کھیل کے لئے مسلسل تعاون اور کاوشوں پر چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ذکاء اللہ، کمانڈر کراچی وائس ایڈمرل عارف اللہ حسینی اور تمام اسپانسرز کا شکریہ ادا کیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
-
ماہ ذی القعدہ کے چاند کی رویت کا اعلان
-
ڈی جی آئی ایس پی آر نے اب کہا، پی ٹی آئی تو پہلے دن سے جوڈیشل انکوائری کا کہہ رہی ہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.