‘چیئرمین اوگرا نے ملازمین کو کار خریدنے کیلئے بھاری قرضے صفر مارک پر جاری کر دیئے
منگل 4 اگست 2015 15:08
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 04 اگست۔2015ء) اوگرا چیئرمین نے وزارت خزانہ کے قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے اوگرا ملازمین کو کروڑوں روپے کی نوازشات کرتے ہوئے مارک اپ کے بغیر کار خریدنے کے لئے قرضہ جات جاری کئے ہیں اوگرا کو چیئرمین کی فیاضی کے نتیجہ میں 30 ملین روپے سے زائد کا جھٹکا برداشت کرنا پڑا ہے ۔ آن لائن کو ذرائع نے بتایا کہ چیئرمین اوگرا نے اوگرا ملازمین کو کار خریدنے کے لئے بھاری قرضے جاری کرنے کی منظوری دیدی ہے اور یہ قرضے مارک اپ کے بغیر دیئے جائیں گے ۔
یہ سہولت حکومت کی مونیٹیلائزیشن پالیسی کے نفاذ کے ہوتے ہوئے فراہم کی گئی ہے ۔ اوگرا ملازمین نے قرضہ کی سہولت حاصل کرنا شروع کر دی ہے اور اب تک کئی ملین روپے بھی جاری کئے جا چکے ہیں وزارت خزانہ کے قوانین میں مارک اپ کی وصولی یقینی بنانا ہوتی ہے تاہم اوگرا چیئرمین نے ان قوانین کے برعکس مفت قرضہ کی سہولت فراہم کی ہے اوگرا خود مختلف بنکوں سے 7 فیصد قرضہ حاصل کرتاہے تاہم اب ملازمین صفر فیصد تک کار خریدنے کے لئے قرضہ حاصل کر سکیں گے ۔(جاری ہے)
آن لائن نے جب ترجمان اوگرا افضل باجوہ سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ قرضہ کی سہولت ملکی قوانین کے مطابق ہے اور اس حوالے سے کوئی غلط کام نہیں کیا گیا تاہم انہوں نے صفر فیصد مارک اپ قرضہ کی فراہمی کی تردید نہیں کی ہے ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم شہباز شریف کے وزرات فوڈ سیکورٹی کا انچارج وزیر ہوتے ہوئے ملک میں6لاکھ ٹن گندم درآمد کیئے جانے کا انکشاف
-
اسرائیل سے الجزیرہ نیوز چینل پر پابندی کا فیصلہ واپس لینے کا مطالبہ
-
جنگ ہو یا امن دائیاں خدمات سرانجام دیتی رہتی ہیں
-
سوڈان: یو این اداروں کو ڈارفر میں قحط برپا ہونے کا خدشہ
-
پی آئی اے کی آمدنی اچانک بڑھ گئی، آمدن سے 99 کروڑ روپے زیادہ کمالیے
-
غریب کو روٹی سستی ملی، گندم بیرون ملک سے منگوانے میں کوئی کرپشن نہیں ہوئی، انوارالحق کاکڑ
-
کئی ماہ بعد شاہدرہ سٹیشن سے میٹروبس سروس دوبارہ چل پڑی
-
سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد اسلام آباد پہنچ گیا
-
حماس کا مطالبہ تسلیم کرنا، اسرائیل کی بدترین شکست ہو گی، نیتن یاہو
-
فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن کی رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع
-
گندم خریداری میں تاخیر، کسان اتحاد کا ملک گیر احتجاج کا اعلان
-
خاموشی – ڈاکٹر مبارک علی کی تحریر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.