وزیر اعظم کی سکھر آمد، پارٹی کارکن ملاقات نہ کرسکے،گھنٹوں انتظار کے بعد واپس جانا پڑا

منگل 4 اگست 2015 23:02

سکھر( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) وزیر اعظم کی سکھر آمد پارٹی کارکن ملاقات نہ کرسکے ۔تفصیلات کے مطابق منگل کووزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کی سکھر ائیر پورٹ آمد کے موقع پر ضلع سکھر اور اندورن سندھ سے تعلق رکھنے والے لیگی کارکنان کی بڑی تعداد وزیر اعظم سے ملاقات کے لئے پہنچ گئی تاہم وزیر اعظم ائیر پورٹ سے باہر آنے کے بجائے ہیلی کاپٹر کے ذریعے شینک بند کاچ دورہ کرنے گھوٹکی روانہ ہو گئے کارکن گھنٹوں انتظار کے بعد مایوس ہو کے واپس لوٹ گئے ائیر پورٹ پر موجود صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بعض کارکنوں کا کہنا تھا کہ قسمت سے تو وزیر اعظم سکھر آئے تھے اور کارکنوں سے ملاقات کئے بنا واپس لوٹ گئے جس سے کارکنوں کو شدید مایوسی کا سامنا کرنا پڑا ہے ۔

(جاری ہے)

دوسری جانب وزیر اعظم محمد میاں نواز شریف کی منگل کے روز سکھر اور گڈو بیراجوں اور بندوں کے معائنہ کے لئے آمد پر ضلع انتظامیہ , نساسک اور محکمہ آبپاشی کے افسران انتہائی متحرک ہو گئے تھے بعد ازاں وزیر اعظم کی روانگی کے بعد شہر اور حفاظتی بندوں کی حالت جیسے تھی ویسی ہو گئی ۔