کوہاٹ انڈس ہائی وے پر متعدد گاڑیوں کے درمیان تصادم ،11افراد زخمی،6 گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی،ٹول پلازہ کو بھی شدید نقصان پہنچا

منگل 4 اگست 2015 23:06

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔04اگست۔2015ء ) کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ میں متعدد گاڑیوں کے تصادم کے نتیجے میں11افراد زخمی ہوگئے ۔حادثے کے بعد چھ گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی جسکے باعث ٹول پلازہ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔تفصیلات کے مطابق پشاور سے ڈی آئی خان جانے والی سریا سے بھرا ٹرالرنمبر سندھ641 بریک فیل ہوجانے کے باعث ڈرائیور سے بے قابو ہوکر انڈس ہائی وے پر ٹنل ٹول پلازہ میں ٹول ٹیکس کی ادائیگی کیلئے کھڑی گاڑیوں پر چڑھ دوڑا جسکے نتیجے میں ٹرک نمبر بنوں 8002 ،فلائنگ کوچ نمبر نمبر سندھ F.1084اور دو موٹر کاریں سندھ 115اور ATQ.575میں اچانک آگ بھڑک اٹھی شدید آتشزدگی کے باعث گاڑیوں میں سوار گیارا افراد افغان مہاجروارث، ساکن گھمکول کیمپ نمبر 2،بلال رحمان سکنہ شہیدانو ڈھنڈ،احمد حسین ساکن ٹل،صمند خان سکنہ خیبر ایجنسی،نظام الدین سکنہ جنگل خیل،شاہد حسین،عبدالقیوم،فاضل حسین اور عبد القیوم ساکنان پاڑا چنار اور دیگر تین افراد زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو فوری طور پر کے ڈی اے ہسپتال لایا گیا جہاں دو زخمیوں نظام الدین اور شاہد حسین کو تشویشناک حالت کے باعث پشاور منتقل کر دیا گیا۔حادثے کے نتیجے میں پانچ گاڑیاں جل کر خاکستر ہوگئیں جبکہ ٹول پلازہ کو بھی شدید نقصان پہنچا۔واقعہ کے بعد کوہاٹ انڈس ہائی وے پر ٹریفک کی روانی دو گنٹے تک معطل رہی اور جنوبی اضلاع کا صوبائی دارالحکوت کیساتھ زمینی رابطہ منقطع رہا۔حادثے کے فوراً بعد پولیس ٹیم اور ٹنل کی فائر بریگیڈ گاڑیاں موقع پر پہنچ گئیں اور گاڑیوں میں لگی آگ پر قابو پاکر امدادی کاروائیاں شروع کر دی گئی ۔بعد ازاں پولیس تھانہ محمد ریاض شہید میں ٹریفک حادثے کا مقدمہ درج کر کے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

متعلقہ عنوان :