اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کیلئے بہت خاص
بدھ 5 اگست 2015 11:35
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 05 اگست۔2015ء)رواں ماہ اگست ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے‘ رواں ماہ ابھیشک کی فلم ”آل ازویل“ ریلیز ہو گی اور ایشوریہ کی واپسی کی پہلی فلم ” جذبہ“کا ٹریلرجاری ہوگا-ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہیں-آج کل اپنی کبڈّی ٹیم کے حوالے سے مسلسل ٹی وی سکرین پر دکھائی دینے والے بالی وڈ کے اداکار ابھیشیک بچن جلد ہی اومیش شکلا کی فلم’ ’آل از ویل“ کے ساتھ سلور سکرین پر بھی نظر آئیں گے۔
2010 میں ریلیز ہونے والی فلم ’کھیلیں ہم جی جان سے‘ ابھیشیک کی بطور سولو ہیرو آخری فلم تھی اور اب پانچ برس بعد سولو ہیرو کے طور پر ان کی یہ فلم آرہی ہے۔فلم انڈسٹری میں ابھیشیک کو آئے اب پندرہ برس ہوگئے ہیں اوراس دوران انھوں نے کئی فلموں میں اپنے فن کا مظاہرہ کیا ہے۔(جاری ہے)
لیکن ابھیشیک کی مانیں تو انھیں خود اب تک کی کوئی اپنی فلم پسند نہیں ہے۔
وہ کہتے ہیں مجھے میری کوئی فلم پسند نہیں ہے۔ جب بھی میں اپنی فلم دوبارہ دیکھتا ہوں تو لگتا ہے کہ اس سین کو اور اچھی طرح سے کر سکتا تھا۔اپنی ناکام فلموں کے بارے میں ابھیشیک کہتے ہیں ہر ناکام فلم سے میں نے کافی کچھ سیکھا ہے لیکن ہاں میں نے اب تک جتنی بھی فلمیں کی ہیں انھیں لے کر کوئی افسوس نہیں ہے۔ابھیشیک اپنے کریئر سے خوش ہیں اور خود کو خوش نصیب سمجھتے ہوئے کہتے ہیں کہ ایسے بہت کم لوگ ہیں جو اتنے برس تک انڈسٹری میں کام کر پاتے ہیں۔ابھیشیک کا خیال ہے کہ اگر آپ کسی مشہور اداکار، پیشکار یا ہدایتکار کی اولاد ہیں تو انڈسٹری میں آنا زیادہ آسان ہو جاتا ہے۔اپنے والد کے نام کا دباوٴ ہونے سے متعلق ایک سوال کے جواب میں ابھیشیک کہتے ہیں ’نہیں مجھے کسی قسم کا دباوٴ کبھی محسوس نہیں ہوا ہے اور نہ ہی مجھے اس سے کوئی نقصان پہنچا ہے۔ویسے یہ مہینہ ایشوریہ رائے اور ابھیشیک بچن دونوں کے لیے بہت خاص ہے۔ اس ماہ جہاں ابھیشیک کی فلم’ ’آل از ویل“ ریلیز ہوگی وہیں بچی کی پیدائش کے بعدایشوریہ کی واپسی کے بعد پہلی فلم ”جذبہ“ کا ٹریلر بھی اگست میں ہی متعارف کیا جائیگا۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کا پانچواں ملزم گرفتار
-
سپریم کورٹ نے میشا شفیع پر آن لائن جرح کیخلاف علی ظفر کی اپیل واپس لینے کی بنا پرخارج کردی
-
اردو ادب کے عظیم افسانہ نگار سعادت حسن منٹو کا یوم پیدائش 11 مئی کو منایا جائے گا
-
اداکارہ ریکھا نے منیشا کوئرالہ کی اداکاری کی مہارت کو سراہا
-
بھارتی اداکار راکیش بیدی کی اہلیہ کے ساتھ آن لائن فراڈ
-
ابھیشیک ہاؤس فل فرنچائز میں واپسی پر خوشی سے نہال
-
میڈونا نے برازیل میں ’مفت کنسرٹ‘ کا انعقاد کرکے مداحوں کے دل جیت لیے
-
اجے دیوگن کی ہم عمر اداکارہ انکی والدہ کا کردار ادا کرنے کو تیار
-
عشق مرشد کی’’شبرا‘‘ کے سفید پشواس میں حسن کے جلوے
-
اداکارہ زرنش خان نے چہرے کی خوبصورتی کا راز افشا کر دیا
-
سوچا تھا شاہ رخ خان میرا انتظار کریں گے، اداکارہ امر خان
-
2001 کی فلم ’’چوری چوری چپکے چپکے ‘‘میری پسندیدہ فلم ہے،پریتی زنٹا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.