انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان ایشز سیریز کا چوتھا ٹیسٹ کل سے شروع ہوگا
بدھ 5 اگست 2015 11:47
نوٹنگھم (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء)ایشز سیریز، انگلینڈ اور آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چوتھا ٹیسٹ کل جمعرات سے ٹرینٹ برجنوٹنگھم میں شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا ٹیسٹ 6 سے 10 اگست تک ٹرینٹ برج، نوٹنگھم جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 20 سے 24 اگست تک لندن میں کھیلا جائے گا۔ واضح رہے کہ میزبان ٹیم انگلینڈ کو پانچ میچوں کی سیریز میں 2-1 کی سبقت حاصل ہے ‘کارڈف میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلش ٹیم نے 169 رنز سے فتح حاصل کی۔
لارڈز ٹیسٹ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 405 رنز سے میچ جیت کر سیریز برابر کر دی تاہم برمنگھم میں انگلینڈ نے عمدہ ایک مربتہ پھر سیریز میں کم بیک کیا اور مہمان ٹیم کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک بار پھر برتری حاصل کر لی۔(جاری ہے)
ادھر آسٹریلوی کرکٹ ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز بلے باز مائیکل کلارک نے کہا ہے کہ وہ ایشز کے چوتھے میچ میں انگلینڈ کے خلاف ٹیسٹ میچز میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے پرعزم ہیں، مائیکل کلارک کو ٹیسٹ کرکٹ میں ہم وطن بلے باز میتھیو ہیڈن کے زیادہ رنز کا ریکارڈ توڑنے کیلئے مزید 21 رنز درکار ہیں، اس کے ساتھ ہی وہ زیادہ رنز بنانے والے بلے بازوں کی فہرست میں 19 ویں نمبر پر آ جائیں گے دوسری جانب انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز بلے باز آئن بیل نے کہا کہ وہ مکمل طور پر فٹ اور بھر پور فارم میں ہیں اور آسٹریلیا کے خلاف چوتھے ٹیسٹ میچ میں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی ٹیم کی فتح میں اہم کردار ادا کرؤنگا۔
انہوں نے کہا کہ کینگروز کو چوتھے ٹیسٹ میں بھی شکست دیکر ایشز 3-1 سے اپنے نام کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ سیریز میں کم بیک کرنے کے بعد ٹیم کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ کینگروز کے خلاف نہ صرف چوتھا ٹیسٹ بلکہ سیریز بھی جیتنے کے لئے پرعزم ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.