چنیوٹ ،دریائے چناب عبور کرتے ہوئے ماں بیٹی اور بھانجی سمیت ڈوب کر جاں بحق
بدھ 5 اگست 2015 11:56
لاہور/چنیوٹ /دریاخان (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) چنیوٹ میں دریائے چناب عبور کرتے ہوئے سیلاب سے متاثرہ 3خواتین ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں،جاں بحق ہونے والوں میں ماں، بیٹی اور بھانجی شامل تھیں ۔ تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں ہونے والی بارشوں کے سلسلے میں دریاوٴں میں سیلابی صورتحال برقرارہے۔ تربیلا ڈیم انتہائی سطح پر پہنچنے میں پانی ایک فٹ رہ گیا۔
دریائے سندھ میں پانی کے بہاوٴمیں اضافہ ہونے لگا۔ تربیلا ڈیم میں پانی کی آمد 3 لاکھ 75 ہزار کیوسک ہوگئی جبکہ پانی کا اخراج تین لاکھ45ہزار 800 کیوسک ریکارڈکیاگیا۔(جاری ہے)
دریائے کابل میں اونچے درجے کا سیلاب کا اور پانی کا بہاوٴایک لاکھ 2ہزارنوسو کیوسک ریکارڈکیاگیا۔ چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 5 لاکھ 51 ہزار 538 کیوسک ریکارڈکی گئی ۔ تونسہ بیراج میں پانی کا بہاوٴ 5 لاکھ 97 ہزار 730 کیوسک ریکارڈکیاگیا۔
تریموں بیراج میں پانی کا بہاوٴ ایک لاکھ 31 ہزار کیوسک اور پنجند میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار کیوسک ریکارڈکیاگیا۔گدو بیراج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے اور پانی کا بہاوٴ 7 لاکھ 22 ہزار 400 کیوسک ہے۔ سکھر بیراج میں پانی کی آمد 7 لاکھ 9 ہزار 316 کیوسک ہے۔ تین لاکھ 59 ہزار کیوسک پانی سمندر برد ہورہا ہے۔مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.