اسلام آباد : ہم سے ہر بات نقد منوائی جاتی ہے اور ہماری بات کو ادھار پر چھوڑ دیا جاتا ہے، کچھ ہماری بھی سن لیں ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں۔ جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کا ایوان میں اظہار خیال
سمیرا فقیرحسین بدھ 5 اگست 2015 14:01
اسلام آباد(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 05 اگست 2015 ء) : اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت قومی اسمبلی کا اجلاس ہوا . اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے جے یو آئی (ف) کے سر براہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ملٹری کورٹس سپریم کورٹ کے فیصلے کو پورے جذبے سے قبول کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تما م جماعتوں کا شکر گزار ہوں جنہوں نے اس ترمیمی بل کی کمزوری کا اعتراف کرتے ہوئے دوبارہ اصلاح کا وعدہ کیا ہے۔
انہوں نے ایوان میں گلہ کیا کہ ہماری باتوں کو ہمیشہ ادھار پر چھوڑ دیا جاتا ہے جبکہ ہم سے اپنی بات فوری طو ر پر نقد منوا لی جاتی ہے۔ ہماری بھی سن لیں ہم بھی منہ میں زبان رکھتے ہیں. قانون میں ہمشہ عمومیت پائی جاتی ہے، لیکن آج حکومت سے اختلاف پر دہشت گردی اور کرپشن کا الزام عائد کر کے گرفتار کر لیا جاتا ہے۔(جاری ہے)
پاکستان جس بنیاد پر بنا تھا لیکن ہم اسے بھول چکے ہیں۔
اختلاف رائے کی اجازت دی جائے تو اس پر بات ہو سکتی ہے، پاکستان میں نظر یاتی سیاست ختم ہو چکی ہے. مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو ڈی سیٹ کرنے پر حکومت کل تک جہاں بھی بلا لے ہم آنے کو تیار ہیں انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین ایوان سے استعفے دی کر خود باہر گئے ہیں انہیں ہم نے نہیں نکالا، انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی اراکین خیرات بھی غنڈہ گردی سے مانگتے ہیں جس پر اسپیکر ایاز صادق نے غنڈہ گردی کا لفظ حذف کرنے کا حکم دے دیا. انہوں نے کہا کہ سب کو پتہ ہے کہ پی ٹی آئی اراکین نے ایوان میں استعفے دئے صرف اسپیکر کو علم نہیں ہے.متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہیٹی: جنسی تشدد کو بطور جنگی ہتھیار استعمال کرنے پر تشویش
-
یو این اور شراکت داروں کی یمن کے لیے ہنگامی امدادی اپیل
-
سندھ کے آم کے باغات میں بیماری پھیلنے کا انکشاف
-
ن لیگی ایم پی اے کا متعدد افراد کے ہمراہ پی ٹی آئی ایم این اے کے گھر پر دھاوا
-
خلاء میں اسلحہ کی دوڑ روکنے پر سلامتی کونسل میں عدم اتفاق پر تشویش
-
سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کا ممکنہ شیڈول سامنے آ گیا
-
بنگلہ دیش: گرمیوں میں زچہ و بچہ کی دیکھ بھال پر ہدایت نامہ جاری
-
روس نے کا فرانس، برطانیہ اور امریکا کی دھمکیوں کے جواب میں جوہری ہتھیاروں کی جنگی مشق کرنے کا اعلان
-
مذاکرات کا ماحول ہوگا تو بانی پی ٹی آئی سے مزید گائیڈ لائنز لوں گا
-
آزاد کشمیر کے بارے میں بھارتی راہنماﺅں کے اشتعال انگیز بیانات اور بلاجواز دعوے علاقائی امن کے لیے سنگین خطرہ ہیں. اسحاق ڈار
-
ڈمی اور غیرذمہ دار لوگوں سے بات نہیں کروں گا‘معلوم ہے کون طاقتور ہیں.علی امین گنڈاپور
-
نوجوانوں کو عدم برداشت اور غلط معلومات کو معاشرے میں پھیلانے والے شرپسند طبقوں کی بیخ کنی اور حوصلہ شکنی کرنے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہئے. احسن اقبال
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.