اسٹیشن ماسٹروں کیلئے اپ گریڈیشن اور اضافی الاؤنس لینے پرچیف پیٹرن ریلوے سمپارس یونین راجہ محمد عرفان اور قیادت کو مبارکباد

بدھ 5 اگست 2015 22:47

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔05اگست۔2015ء) ریلوے سمپارس یونین کوئٹہ ڈویژن کے چیئرمین یاسر بلوچ اور ساتھیوں زبیر خان خلجی ‘ اصغر بشیر ‘ مولانا ساجد انور شاہ ‘ محمد ساجد فقیر ‘ طاہر مسیح ‘ ظفراقبال ‘ محمد مقصود ‘ ساجد خان ‘ عزیز سلیمانی ‘ محمد فرید ‘ بشارت بٹ ‘ محمد طارق ‘ محمد صدیق ‘ محمد اسماعیل کاکڑ ‘ جعفرخان ‘ عدیل قیصرانی ‘ محمد نعیم ‘ غلام ربانی ‘ عبدالرزاق ‘ سعید اللہ ‘ عبدالستار بلوچ ‘ سلطان احمد ‘ خالد محمود ‘ محمد خالد و دیگر نے اپنے مشترک بیان میں اسٹیشن ماسٹروں کیلئے اپ گریڈیشن اور اضافی الاؤنس لینے پر راجہ محمد عرفان چیف پیٹرن ریلوے سمپارس یونین اور ان کی پوری مرکزی قیادت کو مبارکباد دی ہے اور ساتھ ہی جی ایم ریلوے اور ان کی پوری کابینہ کو بھی مبارکباد دی ہے جنہوں نے اسٹیشن ماسٹروں کے مسائل کو سمجھا اور حالات کو سمجھتے ہوئے راجہ محمد عرفان اور ان کی پوری مرکزی کابینہ کا ساتھ دیا بیان میں کہا گیا ہے کہ راجہ محمد عرفان کی کوئٹہ آمد کے موقع پر تمام اسٹیشن ماسٹر ملکر ان کا شاندار استقبال کریں گے جس کیلئے تیاریاں شروع کردی گئی ہیں `

متعلقہ عنوان :