نادرا اہلکار اور اعلی افسران دہشت گردوں اور شدت پسندوں کی معاونت میں ملوث، انگریزی اخبار نے حیران کن انکشافات کر دئے۔
سمیرا فقیرحسین جمعرات 6 اگست 2015 12:21
اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار . 06 اگست 2015 ء) : نیشنل ڈیٹا بیس رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) کے کئی اعلیٰ افسران نے متعدد دہشت گردوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مدد فراہم کی ہے۔ اس بات کا نکشاف نادرا چئیر مین کے ساتھ آئی ایس آئی کی جانب سے پیش کی گئی ایک رپورٹ میں کیا گیا۔ رپورٹ میں چالیس نادرا اہلکاروں کی فہرست شامل ہے جو دہشت گردوں کو قومی شناختی کارڈ کے حصول میں مدد فراہم کرتے رہے ہیں۔
فراہم کی گئی فہرست میں حیرت انگیز طور پر کئی ریٹائرڈ آرمی افسران کے نام بھی شامل ہیں جو ریٹائرمنٹ کے بعد نادرا میں اعلیٰ عہدوں پر فائز ہیں۔ مذکورہ فہرست میں جنرل مینجر پراجیکٹس بریگیڈئیر (ر) احسان الحق، ڈپٹی جی ایم آپریشنز لیفٹیننٹ کرنل (ر) عقیل احمد اور ڈپٹی جی ایم آپریشنز میجر (ر) نہال شامل ہیں، انگریزی اخبار کی رپورٹ کے مطابق ایک جامع انٹیلی جنس جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد یہ معلوم ہوا کہ کئی نادرا افسران اور اہلکار دہشت گردوں اور شر پسندوں و سہولیات کی فراہمی میں ملوث ہیں۔(جاری ہے)
رپورٹ میں یہ بھی ثابت ہوا کہ نادرا کے کیماڑی میں قائم رجسٹریشن سینٹر نے افغان اور بنگالی شہریوں کو دس ہزار سے بیس ہزار روہے کے عوض شناختی کارڈز فروخت کیے۔ قابل اعتماد ذرائع سے موصول ہوئی اطلاعات کے مطابق نادرا کے لاہور اور ڈی آئی خان میں بھی غیر ملکیوں کو شناختی کارڈ زکا اجرا کیا جا رہا ہے۔ ایک نادرا ترجمان نے اس رپورٹ کی وصولی کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ جیسے ہی معلومات ملیں، غیر ملکیوں کو جاری کیے گئے شناختی کارڈ ز منسوخ کردئے گئے تھے۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
آسٹریلیا: چاقو کا وار کرنے والا ایک نوجوان پولیس کی گولی سے ہلاک
-
شیر افضل مروت کی گاڑی کو حادثہ
-
مولانا فضل الرحمان نے حکومت کے خلاف گرینڈ الائنس بننے کا اشارہ دے دیا
-
فیصل آباد،خاتون اور چار بچیوں کی ہلاکت زہریلی پھکی کھانے سے ہوئی،والد کی نشان دہی پر پنساری گرفتار
-
وزیر داخلہ کا لاہور کراچی میں ایک پاسپورٹ دفتر24 گھنٹے کھلا رکھنے کا اعلان
-
ایمل ولی خان بلا مقابلہ عوامی نیشنل پارٹی کے صدر منتخب
-
صادق خان مسلسل تیسری بار میئر لندن منتخب، وزیراعظم کی مبارکباد
-
سعودی وزیر خارجہ کی اسحاق ڈار سے ملاقات
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.