ایشز سیریز چوتھا ٹیسٹ… پوری کینگرز ٹیم 60 پر ڈھیر
9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ‘سب سے زیادہ رنز ایکسٹرا کی مد میں 14 بنے
جمعرات 6 اگست 2015 23:12
نوٹنگھم(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔06اگست۔2015ء)ایشز سیریز کے چوتھے ٹیسٹ میچ میں آسٹریلیاکی پوری ٹیم اپنی پہلی اننگز میں محض 60رنز پرآل آؤٹ ہو گئی‘9 کھلاڑی ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے ‘سب سے زیادہ رنز ایکسٹرا کی مد میں 14 بنے۔تفصیلات کے مطابق انگلش کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر سٹیورٹ براڈ کی تباہ کن باؤلنگ کے باعث کوئی آسڑیلیوی کھلاڑی کریز پر نہ ٹھہر سکا ، سٹیورٹ براڈ نے آٹھ وکٹیں حاصل کیں۔
آسٹریلیاکی ٹیم پہلی اننگز میں محض 18.3اوور زہی کھیل سکی جبکہ اس کے 9بلے بازڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔سٹیورٹ براڈ نے ٹیسٹ میچز میں کیریئر بیسٹ باؤلنگ کراتے ہوئے ایک اننگ میں15رنز دے کر آٹھ کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔آسٹریلیا 113سال پہلے 1902ء میں برمنگھم میں ہونیوالے ٹیسٹ میچ کی اننگ کے کم ترین سکور 36رنزپرآؤٹ ہوا تھا یوں آسٹریلیا ٹیسٹ کی کسی اننگز میں60رنز بنا کر دوسری بار کم سکور پر آؤٹ ہوا ہے۔(جاری ہے)
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.