پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کوئینز لینڈ کے کپتان مقرر
ہفتہ 8 اگست 2015 13:12
سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 08 اگست۔2015ء) پاکستانی نژاد آسٹریلین بلے باز عثمان خواجہ کو آئندہ سیزن کیلئے کوئینز لینڈ کا کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ عثمان خواجہ ، جیمز ہوپس کی جگہ لیں گے جو کہ گزشتہ موسم گرما میں اپنے عہدے سے علیحدہ ہوگئے تھے۔
(جاری ہے)
اس سلسلے میں کوئینز لینڈ کرکٹ چیئرمین جم ہولڈنگ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ عثمان خواجہ نے کوئینز لینڈ میں شمولیت کے بعد سے متعدد مواقع پر اپنی صلاحیتیں ثابت کی ہیں۔
یہی نہیں بلکہ اس کی سوچ میں پختگی کا بھی عنصر واضح طور پر موجود ہے۔ وہ کھیل کے بارے میں متاثر کن انداز میں سوچتا ہے اور ہم سمجھتے ہیں کہ گروپ میں شامل تمام لڑکے اسے پسند کرتے ہیں اور اس کی عزت کرتے ہیں، اسی لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔عثمان خواجہ2012میں نیوساوٴتھ ویلز سے کوئینز لینڈ منتقل ہوئے تھے۔ ان دنوں وہ آسٹریلیا اے کے بھی کپتان کے طور پر دورہ بھارت میں مصروف ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.