شمالی کوریاکی خفیہ بارودی سرنگ میں دھماکہ،دوفوجی ہلاک

منگل 11 اگست 2015 20:56

پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) شمالی کوریاکی خفیہ بارودی سرنگ میں دھماکے سے جنوبی کوریا کے دوفوجی ہلاک ہوگئے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی کوریا میں واقعہ اس وقت پیش آیا جب جنوبی کوریا کے دو فوجی باقاعدہ تلاش مشن پر تھے ۔

(جاری ہے)

گیانگ گی صوبے کے شہر پاجو کے قریب ایک لکڑی کے باکس کے پھٹنے کے نتیجے میں دھماکا ہواجس سے دو فوجی ہلاک ہوگئے ۔ جنوبی کوریا کے وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ دھماکا شمالی کوریا کی خفیہ بارودی سرنگ کی وجہ سے ہوا ہے شمالی کوریا بارودی سرنگیں لگانے سے باز نہیں آرہا یہ ایک بزدلانہ فعل ہے اس کی وجہ سے بہت سا مالی اور جانی نقصان ہو رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :