میسوری میں حالات بدستورکشیدہ،خلاف ورزی پر مزیدگرفتاریاں

گرفتارافرادکی تعداد50ہوگئی،شہر بھر میں کرفیونافژ،لوگ گھروں میں محصورہورکررہ گئے

منگل 11 اگست 2015 20:56

فرگوسن(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) امریکی ریاست میسوری کے شہر فرگوسن میں شدید کشیدگی کے بعد پولیس نے متعدد لوگوں کو گرفتار کرلیا جب کہ کشیدہ حالات کے پیش نظر پولیس کی جانب سے نافذ کی گئی ہنگامی حالت تاحال برقرار ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق گزشتہ سال پولیس کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کی پہلی برسی کے موقع پر ریاست میسوری میں لوگوں کی جانب سے شدید مظاہرے کئے گئے تاہم فرگوسن میں پرتشدد مظاہروں کے دوران مشتعل افراد نے پولیس پر بوتلیں اور پتھر پھینکے اور پولیس کے خلاف نعرے بازی کی اور ڈھول بجاکر احتجاج کیا۔

پولیس نے گزشتہ روز 9 افراد کو گرفتار کیا جب کہ منگل کی صبح مزید گرفتاریاں عمل میں لائی گئیں جس کے بعد گرفتار کئے گئے افراد کی مجموعی تعداد 50 ہوگئی۔