نوشہرہ میں تین سالہ بچہ سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ، علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے پر عوام کا شدید احتجاج

منگل 11 اگست 2015 22:45

نوشہرہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 11 اگست۔2015ء) نوشہرہ کے علاقہ ولئی میں تین سالہ بچہ سانپ کے ڈسنے سے جاں بحق ہسپتال میں ویکسی نیشن نہ ہونے کی وجہ سے تڑپ تڑپ کر جان دے دی تفصیلات کے مطابق نوشہرہ کے علاقہ ولئی کے رہائشی حضرت خان کا تین سالہ بچہ گھر کھیل کھود میں مشعول تھا کہ اس دوران بچے کو سانپ نے ڈس لیا جس کو ولئی بی ایچ یو لے جایاگیا لیکن وہاں پر علاج معالجے کے فقدان کے باعث بچے نے تڑپ تڑپ کر جان دے دی بی ایچ یو میں علاج معالجے کی سہولیات نہ ہونے کے باعث عوام نے شدید احتجاج کیا۔

متعلقہ عنوان :