آفریدی نے مجھے ہمیشہ اپنا بھائی سمجھا ، لالہ سے بہت کچھ سیکھا ، احمد شہزاد
بدھ 12 اگست 2015 13:02
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) قومی کرکٹ ٹیم کے اوپنر احمد شہزاد نے کہا ہے کہ وہ ویرات کوہلی کی بیٹنگ سے ہرگز متاثر نہیں اور انہوں نے ہمیشہ خامیوں پر قابو پاتے ہوئے اپنی بیٹنگ کو بہتر بنایا ہے،نہ تو میں کسی انٹرنیشنل کرکٹر کی پیروی کرتا ہوں اور نہ کسی سے اپنا موازنہ پسند ہے۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ مثبت ذہن کے ساتھ بیٹنگ کرتے ہیں اور یقیناً اپنا سٹرائیک ریٹ بہتر بنا سکتے ہیں۔
’جب میں انڈر-19 سے آیا تو مجھ میں بہت جوش تھا لیکن جیسے جیسے آپ زیادہ کھیلتے اور کرکٹ کو سمجھنے لگتے ہیں تو آپ کو ٹیم کی خاطراپنے پْر خطر کھیل کو دبانا پڑتا ہے‘۔ انہوں نے کہا کہ میں ابھی بہت کرکٹ باقی ہے اور وہ قومی ٹیم میں خصوصی جگہ پانے کے خواہش مند ہیں۔(جاری ہے)
’میں تینوں فارمیٹس میں پاکستان کی نمائندگی کا خواہش مند ہوں لیکن میرا خواب ملک کیلئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلنا ہے‘۔
ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے احمد شہزاد نے کہا اکہ آفریدی نے ہمیشہ انہیں اپنا بھائی سمجھا اور انہوں نے ’لالہ‘ سے بہت کچھ سیکھا انہوں نے ہمیشہ مشکل کے شکار نوجوان کھلاڑیوں کی مدد کی کوشش کی۔شہزاد نے ٹیسٹ بلے بازاور سابق کپتان یونس خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے نا صرف انہیں بڑا کھلاڑی بلکہ بڑا انسان بھی قرار دیا۔ #/s#مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.