لیونل میسی کی شاندار پرفارمنس ، فائنل میچ میں یورپا لیگ کے فاتح سیویلا کو چیمپیئنز لیگ کے فاتح بارسیلونا نے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دیدی
بدھ 12 اگست 2015 13:02
تبلسی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء)جارجیا کہ دارالحکومت تبلسی میں کھیلے گئے فائنل میچ میں یورپا لیگ کے فاتح سیویلا کو چیمپیئنز لیگ کے فاتح بارسیلونا نے چار کے مقابلے پانچ گول سے شکست دی۔بارسیلونا نے اضافی وقت میں متبادل کھلاڑی پیڈرو کے گول کی وجہ سے یوئیفا سوپر کپ میں تاریخی کامیابی حاصل کی ہے۔ اس جیت کے ساتھ بارسیلونا نے اے سی میلان کے پانچ بار اس خطاب کو جیتنے کا ریکارڈ برابر کر دیا ہے۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں چار چار گول کی برابری پر تھیں۔(جاری ہے)
بارسیلونا کے مایہ ناز کھلاڑی لیونل میسی نے بارسیلونا کی جانب سے دو گول کرکے اسے ابتدا میں ہی ایک گول کی سبقت دلا دی تھی پھر ریفینہا اور لوئی سواریز نے اسے 1 - 4 کی برتری میں تبدیل کر دیا۔اس کے بعد سیویلا کی جانب سے جوز اینٹونیو، کیون گیمیرو کی پینلٹی اور کونوپلائینکا کے گول کی بدولت یہ کھیل اضافی وقت میں چلا گیا۔میسی نے پہلی بار ایک ہی میچ میں فری کک پر دو کییبارسیلونا کے کوچ اور تمام کھلاڑیوں نے فائنل وھسل کے ساتھ زبردست جشن منائے۔بارسیلونا اگر سپینش سپر لیگ جیت لیتا ہے تو وہ اس کی رواں سال کی پانچویں ٹرافی ہوگی۔
مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.