پی سی بی نے قومی کرکٹرز کو ڈب سمیش ویڈیوز سے دور رہنے کی ہدایت کر دی
بدھ 12 اگست 2015 13:05
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 12 اگست۔2015ء) پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی کرکٹرز کو ڈب سمیش ویڈیوز سے دور رہنے کی ہدایت کر دی، پی سی بی نے کھلاڑیوں کو ہدایت کی ہے کہ غیر ملکی دوروں کے دوران وہ کسی بھی طرح کی ڈب سمیش ویڈیوز پوسٹ نہ کریں۔ یہ فیصلہ کھلاڑیوں کو تنازعات سے بچانے کے لئے کیا گیا ہے۔
(جاری ہے)
دورہ سری لنکا کے دوران پاکستان کے شعیب ملک نے اپنی اہلیہ ثانیہ مرزا کے ساتھ مل کر ڈب سمیش ویڈیو بنائی، ابھی تو پارٹی شروع ہوئی ہے گانے پر بنائی گئی ڈب سمیش میں شعیب ملک کے علاوہ مختار احمد، محمد عرفان، بابر اعظم سمیت دیگر کرکٹرز بھی ڈانس کرتے دکھائی دیئے۔
اس ویڈیو پر بھارت کے یوراج سنگھ نے تبصرہ کر ڈالا کہ شعیب اور ثانیہ بہترین کھلاڑی لیکن بدترین ڈانسر ہیں، شعیب ملک نے اس پر یوراج سنگھ کو چیلنج کر ڈالا۔ یہ سارا معاملہ ٹوئٹر کے ذریعے چلتا رہا۔شعیب ملک کے بعد دیگر کرکٹرز کی ڈب سمیش بھی سامنے آئی ہے تاہم اب پی سی بی نے اس پر پاندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی غیر ملکی دوروں میں ایسی کسی بھی سرگرمی سے خود کو دور رکھیں گے، دوسری صورت انہیں واپس بلا کر جرمانہ کیا جائے گا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کا انتخاب کرنے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے سوشل میڈیا مہم چلائی ، احمد شہزاد کا الزام
-
پی ایس ایل 10، پلے آف کیلئے بیرون ملک وینیوز کی تجویز
-
محمد حارث نے ٹیم میں واپسی کے لیے پی آر مہم چلائی ‘ احمد شہزاد کا الزام
-
ملکی تاریخ میں پہلی بار آسٹریلین والی بال ٹیم پاکستان کا دورہ کرے گی
-
فیملی کے ساتھ باہر جاؤں اور جب کوئی ’چاچو‘ کہے تو عجیب لگتا ہے، افتخاراحمد
-
پوری ٹیم بابر اعظم کو سپورٹ کر رہی ہے، سب کی نظریں ہم پر ہیں، مایوس نہیں کرینگے ، قومی کرکٹرز
-
اب چاہے کچھ بھی ہوجائے میں اکیلی ہی کافی ہوں، ثانیہ مرزا
-
باکسر عامر خان ایک دن کیلئے اعزازی کیپٹن بن گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.