جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6وکٹوں سے ہرا دیا
ہفتہ 15 اگست 2015 13:41
ڈربن ۔ 15 اگست (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) جنوبی افریقہ نے پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ کو 6 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کر لی۔ پروٹیز نے 152 رنز کا ہدف 18 ویں اوور میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ ہاشم آملہ 48 اور رلی روسو 38 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔ ایرن فنگیسو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق کنگزمیڈ، ڈربن میں کھیلے گئے سیریز کے پہلے ٹی 20 میچ میں جنوبی افریقہ کے کپتان اے بی ڈی ولیئرز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔(جاری ہے)
مہمان ٹیم نیوزی لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔ مارٹن گپٹل اور کپتان کین ولیمسن 42 ، 42 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے۔ ایرن فنگیسو، کگیسو رباڈا اور ڈیوڈ ویزے نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں جنوبی افریقہ نے ہدف 17.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا، ہاشم آملہ 48 رنز کے ساتھ ٹاپ سکورر رہے، رلی روسو نے دو چھکوں اور چار چوکوں کی مدد سے 38 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلی جبکہ ڈی ولیئرز نے 33 رنز بنائے۔ ڈگ بریسویل، ایڈم ملن، مچل میک کلینگھن اور جارج ورکر نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ ایرن فنگیسو کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
جو 19 سال تک نہ ہوا، وہ آج ہو گیا
-
کیویز کو شکست، پاکستان سیریز میں شکست سے بال بال بچ گیا
-
شاہین آفریدی نے ٹی ٹونٹی کرکٹ میں منفرد کارنامہ انجام دے دیا
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.