پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کا افسوس ہے ، کمارا سنگاکارا
ہفتہ 15 اگست 2015 20:55
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 15 اگست۔2015ء) سابق سری لنکن کپتان اور عظیم بلے باز کمار سنگاکارا نے لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک لمحہ قرار دیتے ہوئے پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔سنگاکار اب تک 133 ٹیسٹ میچوں میں 38 سنچریوں اور 52 نصف سنچریوں کی مدد سے 12 ہزار 350 رنز بنا چکے ہیں جبکہ انہیں 404 ایک روزہ میچوں میں 25 سنچریوں اور 93 نصف سنچریوں کی مدد سے 14 ہزار 234 رنز بنانے کا اعزاز بھی حاصل ہے۔
ریٹائرمنٹ سے قبل اپنے انٹرویو میں انہوں نے 2009 میں دورہ پاکستان کے موقع پر لاہور میں سری لنکن ٹیم پر دہشت گردوں کے حملے کو اپنی زندگی کا سب سے خوفناک واقعہ قرار دیا۔’یہ یقیناً سب سے خوفناک موقع تھا۔(جاری ہے)
بحیثیت ملک ہم ایک بڑے تنازع سے گزر چکے ہیں لیکن ہم براہ راست جنگ سے متاثر نہیں ہوئے۔ اور پھر جب ہم کرکٹ کھیلنے گئے تو جس جگہ کو ہمارے لیے محفوظ مقام ہونا چاہیے تھا وہاں ہم پر حملہ ہو گیا۔
پاکستان میں عالمی کرکٹ نہ ہونے کے حوالے سے سوال پر سری لنکن لیجنڈ نے کہا کہ پاکستانی عوام کرکٹ کے بہت بڑے فین ہیں، انہوں نے ہمیشہ کھلے دل سے ہمارا استقبال کیا اور سری لنکا کو بہت زیادہ سپورٹ کیا۔انہوں نے کہا کہ باصلاحیت کھلاڑیوں کی حامل پاکستان کرکٹ کو اپنے ہی ملک میں کھیلتے ہوئے نہ دیکھنا ایک بہت افسردہ بات ہے لیکن کسی جگہ کو محفوظ یا غیر محفوظ قرار دینا میرا کام نہیں لیکن میرے خیال میں کھیل کو تشدد سے پاک ہونا چاہیے۔انہوں نے موجودہ سری لنکن کپتان اینجلو میتھیوز کو ٹیم کا سب سے بہترین بلے باز قرار دیا اور کہا کہ وہ نوجوانوں میں سب سے بہتر ہیں اور امید ہے کہ آگے جا کر ان کے کھیل میں مزید بہتری آئے گی۔اس موقع پر سنگاکارا نے لہیرو تھری مانے اور کشال پریرا کے کھیل کی بھی تعریف کی۔سری لنکن بلے باز نے ویرات کوہلی، اے بی ڈی ویلیئرز، اسٹیون اسمتھ اور ہاشم آملاکو موجودہ دور کا بہترین بلے باز قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ کھلاڑی کرکٹ میں کارہائے نمایاں انجام دیتے ہوئے مستقبل میں کئی ریکارڈ توڑ ڈالیں گے۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
حارث روف نے تعریف کرنے پر ویرات کوہلی کا شکریہ ادا کر دیا
-
اطالوی ٹینس سٹار جینک سنر کولہے کی انجری کے باعث اٹالین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے دستبردار
-
ہم روبوٹ نہیں کہ بٹن دبائیں اور اچھا پرفارم ہوجائے : اعظم خان
-
پاکستان نے اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں کوریا کو بھی 4-0 سے شکست دے دی
-
سلطان اذلان شاہ ہاکی کپ ،پاکستان نے جنوبی کوریا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-4 سے شکست دے کر مسلسل دوسری کامیابی حاصل کر لی
-
ساؤتھ ایشین روپ سکیپنگ چیمپئن شپ ، پاکستان نے بھارت کو شکست دیدی
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں پاکستان کا فاتحانہ آغاز
-
آسٹریلیا کے شہر برسبین میں اپنا پی اس ایل کی ٹرافی اور ٹیموں کی کٹ کی تقریب رونمائی
-
چیئرمین پی سی بی کا ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ جیتنے پر فی کھلاڑی کروڑوں روپے کے انعام کا اعلان
-
یو اے ای پر پاکستان کو فوقیت دینے کے فیصلے پر افسوس نہیں : عثمان خان
-
چیئرمین پی سی بی کی کھلاڑیوں کو بے خوف کرکٹ کھیلنے کی تلقین
-
محمد عامر نے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلے بغیر ٹیم میں شمولیت پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیدیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.