قومی کھیل کانایاب ریکارڈ یکجا کرکے خدمت کا نیا باب رقم کررہے ہیں‘راوٴجاوید اقبال
اتوار 16 اگست 2015 12:06
خانیوال(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 16 اگست۔2015ء)قومی کھیل کانایاب ریکارڈاورتصاویر یکجا کرکے خدمت کا نیا باب رقم کررہے ہیں ۔ان خیالات کا اظہار پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی کے بانی واعزازی سیکریٹری جنرل پروفیسرراوٴجاوید اقبال نے خانیوال میں میگزین ہاکی جرنل کی تعارفی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔انہوں نے کہا کہ عوام الناس خصوصاََ نوجوان نسل کو ہاکی کے سنہرے دنوں کی یاد وں سے متعارف کروانے کابنیادی مقصدہاکی سے عدم دلچسپی کی کیفیت کو ختم کرنا ہے تاکہ ماضی کی طرح قومی کھیل گلی کوچوں میں کھیلاجاسکے۔
ہاکی کے مورخ اورماہرشماریات مظہرجبل پوری کی سرپرستی ومعاونت سے پاکستان انسٹیٹیوٹ آف ہاکی قومی کھیل کا نایاب ریکارڈاورتصاویر ،ہاکی کے بدلتے ہوئے قوانین اوران کے اثرات اورچھوٹے علاقوں میں ہونے ہاکی سرگرمیوں کو عوام الناس تک پہچانے کے لئے ہاکی میگزین کے اجرأکا وعدہ ”ہاکی جرنل“کے ذریعے پوراکررہاہے ۔(جاری ہے)
یہ میگزین ہاکی کی سیاست پر تبصروں تجزیوں کی بجائے تاریخی و تکنیکی معلومات اورہاکی سرگرمیوں کو لوگوں تک پہچانے کا فریضہ انجام دے گا۔
بنیادی طورپر یہ میگزین ہمارے ایک بہت بڑے منصوبے ”PIH ہاکی لائبریری ومیوزیم “کی طر ف ایک قدم ہے ۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پنجاب کے معروف صحافی عبدالحفیظ سعید ی نے ہاکی میگزین کے اجرأکومثبت اورمنفردقدم قراردیتے ہوئے کہا کہ ہاکی جرنل کھیلوں کی صحافت میں قومی کھیل کے لئے معلومات کے حصول کابہترین ذریعہ ثابت ہوگا۔صحافتی برادری میگزین کے اجرأپر مبارکباد پیش کرتی ہے اوراس امید کا اظہار بھی کرتی ہے کہ ہاکی کے شائق اس کی سرپرستی بھی کریں گے۔۔تقریب سے PIH کے صدرزاہد شہاب ،میڈیاڈائریکٹرمیجر (ر)امین ناصر اوPIH اکیڈمی کوہی والہ کے سرپرست آصف نعیم ہاشمی نے بھی خطاب کیا ۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان میں شیڈول چیمپئنز ٹرافی ٹورنامنٹ کے فائنل کے ممکنہ وینیو کا نام سامنے آ گیا
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا گانا آئی سی سی نے ریلیز کر دیا
-
آئی سی سی نے معروف ویسٹ انڈین کرکٹر پر 5 سال کی پابندی عائد کردی
-
ورلڈ کپ اسکواڈ سے متعلق سب کلیئرہے، فٹنس دیکھ کر ہم اعلان کر دیں گے، وہاب ریاض
-
فٹنس کیلئے ویمن کرکٹرزکو بھی ملٹری اکیڈمی کاکول بھیجنے کا فیصلہ
-
کینیڈا کا ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا
-
پاکستان نے آئرلینڈ اور انگلینڈ سیریز کے لیے 18 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پی سی بی انٹرکلب کرکٹ ٹورنامنٹ، چناب کلب نے القاسم کلب کو آٹھ وکٹوں سے شکست دیدی
-
کینیڈا نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ 2024ئ کے لیے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
سربراہ پی سی بی میڈیکل کمیشن ڈاکٹر سہیل سلیم عہدے سے مستعفی
-
ایمرجنگ ایشیاکپ میں بھارتیوں نے گرما گرمی کی تو ہم نے بھی بھرپور جواب دیا، مہران ممتاز
-
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم ملائیشیا پہنچ گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.