نیوزی لینڈ نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی
اتوار 16 اگست 2015 21:25
سنچورین (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اگست۔2015ء) نیوزی لینڈ نے دو ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان جنوبی افریقہ کو 32 رنز سے شکست دے کر سیریز 1-1 سے برابر کردی ، جنوبی افریقہ کی ٹیم 177 رنز کے ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ میں 60 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں 102 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اتوار کو سنچورین کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 177 رنز بنا سکی ، نیوزی لینڈ کی جانب سے مارٹن گپٹل 60 ، کین ویلیم سن 25 اور جیمز نیشم 28 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔(جاری ہے)
جنوبی افریقہ کی جانب سے کیگیسو ریبدا نے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔
178 رنز کے تعاقب میں جنوبی افریقہ کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 145 رنز ہی بنا سکی ۔ نیوزی لینڈ نے دو میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کردی ۔ نیوزی لینڈ کے مارٹن گپٹل کو میچ میں 60 رنز بنانے پر مین آف دی میچ اور سیریز میں 102 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کا ایوارڈ دیا گیا ۔ دونوں ممالک کے مابین تین ایک روزہ میچوں کی سیریز کا پہلا ون ڈے 19 اگست کو سنچورین میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور تیسرا ایک روزہ میچ بالترتیب 23 اور 26 اگست کو کھیلا جائے گا ۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
کپتان بابر اعظم کی اچھی اننگ کے باوجود دیگر بلے باز متاثر کن بلے بازی کرنے میں ناکام
-
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ چوکے لگانے والے بلے باز بن گئے
-
سیریز کا آخری ٹاکرا، نیوزی لینڈ نے پاکستان کیخلاف ٹاس جیت لیا
-
آئی پی ایل بائولرز کیلئے آسان نہیں، سارو گنگولی کا اعتراف
-
پاکستان کرکٹ ٹیم 28 ماہ سے ہوم گرائونڈ پر سیریز میں کامیابی سے محروم
-
بابا بھولا پیر فلڈ لائٹ فٹ بال ٹورنامنٹ 9 جون سے شروع ہو گا
-
انڈین پریمیئرلیگ ،پنجاب کنگز نے کولکتہ کے خلاف سب سے بڑے کامیاب تعاقب کا ریکارڈ بنا دیا، عالمی ریکارڈ بن گیا
-
امارات کی کرکٹ ٹیم نے ایشیا کپ 2025 کے لیے کوالیفائی کرلیا
-
طارق بگٹی کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کا صدر بنانے کی تصدیق
-
وسیم اکرم نے پانڈیا کے ساتھ سلوک کو برصغیر کا مسئلہ قرار دے دیا
-
لاہور، پاک نیوزی لینڈ سیریز کے دوران آن لائن جوئے کیخلاف ایکشن کا حکم
-
باکسر عامر خان نے ایک لاکھ ڈالر کی اکیڈمی بند ہونے کے بعد پاکستان چھوڑ دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.