اسلام آباد‘جی نائن مرکز اور کھنہ میں سی ڈی اے کے بھتہ خوروں کی تجاوزات کی وجہ ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
خواتین سے بدتمیزی جیسے واقعات پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے
پیر 17 اگست 2015 21:31
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 17 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت کے علاقوں جی نائن مرکز اور کھنہ میں سی ڈی اے کے بھتہ خوروں کی تجاوزات کی وجہ ٹریفک جام اور اس دوران خواتین سے بدتمیزی جیسے واقعات پر لڑائی جھگڑے معمول بن گئے۔
(جاری ہے)
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد کے سیکٹر جی نائن مرکز اور کھنہ ڈاک میں ناجائز تجاوزات کی بھرمار ک یوجہ سے ٹریفک ہر وقت جام رہنے لگی، جس کی وجہ سے آمدورفت کئی کئی گھنٹے روک لی جاتی ہے ، گرمی کی شدت اور بیمار شخص مزید بیماری میں مبتلا ہو جاتے ہیں، کھنہ پل سے لے کر نیو شکریال سروس روڈ ہر وقت تجاوزات کی وجہ سے بند رہنے لگی، سی ڈی اے والے جی نائن مرکز اور کھنہ پل پر کھڑے ریڑھی والوں سے ہفتہ وار 500روپے سے لے کر 1000روپے تک بھتہ وصول کررہے ہیں۔
ان تجاوزات کی وجہ سے جب سکول کی چھٹی کے ٹائم اور اکثر اوقات شام کے اوقات میں رش بڑھتا ہے تو خاص طور پر پیدل چلنے والی خواتین سے بدتمیزی کی جاتی ہے جس کی وجہ سے لڑائی جھگڑے معمول بن گئے ہیں، یہ تجاوزات مافیا نے فٹ پاتھوں سے لے کر سڑک تک ڈیرے جما لئے ہیں۔شہریوں نے وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ نوٹس لے کر اس مسئلے کا حل نکالیں، س یڈ یاے کی غلط بیانی کا نوٹس لے کر ان کے خلاف کارروائی کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این جنرل اسمبلی: ہر سال 24 مئی کو یوم مارخور منانے کا فیصلہ
-
ملک میں بارشوں کا نیا سلسلہ داخل ہو گیا
-
اگر ملک چلانا ہے تو پھر نیب کے ادارے کو ختم کرنا پڑے گا
-
مشرقی افریقہ: بارشوں اور سیلاب کے دوران یو این امدادی کارروائیاں جاری
-
ایکسٹینشن بربادی کا راستہ ہے
-
سچ یہ ہے کہ یہ الیکشن تحریک انصاف جیت چکی
-
ملک میں رواں سال کی پہلی ہیٹ ویو کا الرٹ جاری
-
اگر میں نے فارم 47 کی بات کی تو ن لیگ منہ نہیں چھپا سکے گی
-
وزیرخزانہ کی ایف بی آرکو محصولات وصولی کا ہدف حاصل کرنے کیلئے ہر ممکن کوشش کی ہدایت
-
گندم اور چینی کا بحران پیدا کرنے کی ایک پوری اکانومی ہے
-
وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی ملاقات
-
سندھ حکومت سٹنٹنگ سمیت ہر قسم کی غذائی قلت کے خاتمے کیلئے اقدامات کر رہی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.